وزیر اعظم مودی آج اور کل گجرات میں، سب سے پہلے کیوڑیا پہنچیں گے
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اور کل (30 اور 31 اکتوبر) گجرات کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وزیر اعظم قومی یکجہتی دن کی تقریب میں شامل ہوں گے اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے پروگرام کو بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اور کل (30 اور 31 اکتوبر) گجرات کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وزیر اعظم قومی یکجہتی دن کی تقریب میں شامل ہوں گے اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، دورے کے پہلے مرحلے میں وہ آج کیوڑیا پہنچیں گے۔

پی ایم او کے مطابق وزیر اعظم مودی کیوڑیا کے ایکتا نگر میں ای بسوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور تقریباً 1,140 کروڑ روپے کی مختلف ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام کو وزیر اعظم برسا منڈا قبائلی یونیورسٹی (راج پیپلا)، ہاسپیٹیلٹی ڈسٹرکٹ (فیز-1)، وامن ورکش واٹیکا، سپتپڑا پروٹیکشن وال، ای بس چارچنگ ڈپو اور 25 الیکٹرک بسیں، نرمدا گھاٹ ایکسٹینشن اور اسمارٹ بس اسٹاپس (فیز-2) جیسے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی وہ ’’میوزیم آف رائل کنگڈمز آف انڈیا‘‘، ’’ویر بالک ادیان‘‘، ’’اسپورٹس کمپلیکس‘‘، ’’رین فاریسٹ پروجیکٹ‘‘ اور ’’ٹریوی لیٹر‘‘ جیسے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم سردار پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر 150 روپے کا ایک خصوصی یادگاری سکّہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔

وزیر اعظم اگلے دن 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور قومی یکجہتی دن کی تقریب میں حصہ لیں گے۔ ساتھ ہی یکجہتی دن کا حلف دلائیں گے اور پریڈ کا معائنہ کریں گے۔ اس سال یکجہتی دن پریڈ میں ’’یکجہتی میں تنوع‘‘ کے موضوع پر مبنی 10 جھانکیاں شامل ہوں گی۔

وزیر اعظم اس کے بعد ’’آرمبھ 7.0‘‘ پروگرام کے اختتامی موقع پر 100ویں فاونڈیشن کورس کے تربیت یافتگان افسران سے بھی گفتگو کریں گے۔ اس بار آرمبھ کا موضوع ’’ری امیجنگ گورننس‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس کورس میں ہندوستان کی 16 سول سروسز اور بھوٹان کی 3 سول سروسز کے کل 660 تربیت یافتگان شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande