
نئی دہلی، 3 اکتوبر (ہ س)۔ ہیئرنگ ایڈز اور متعلقہ لوازمات تیار کرنے والی کمپنی ایئرکارٹ لمیٹڈ نے آج علامتی اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں انٹری کی، تاہم لسٹنگ کے بعد خریداری شروع ہو جانے کی وجہ سے آئی پی او سرمایہ کاروں نے منافع کمایا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 135 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پراس کی لسٹنگ صرف 0.37 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 135.50 روپے میں ہوئی۔ تاہم لسٹنگ کے بعد خریداری کے باعث کمپنی کے حصص کچھ ہی عرصے میں 142.25 روپے کی اپر سرکٹ سطح پر پہنچ گئے۔ اس طرح کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے پہلے دن کی ٹریڈنگ میں ہی 5.37 فیصد منافع کمایا۔
ایئر کارٹ لمیٹڈ کی 49.26 کروڑ کی ابتدائی عوامی پیشکش ( آئی پی او) 25 اور 29 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلی تھی۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے ہلکا ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1.28 گنا سبسکرپشن ہوا۔ غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے ریزرو پورشن (مختصحصے) کو 1.63 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصے کو صرف 0.35 گنا سبسکرائب کیا گیا۔اس آئی پی او کے تحت 10روپے فیس ویلیو والے 3130000 نئے حصص جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے 334,000 شیئرز فروخت کیے گئے۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو کمپنی اپنی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
کمپنی کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو پراسپیکٹس میں کئے گئے دعوے کے مطابق ، اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2022-23 میں، کمپنی نے 1.31کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا، جو مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 3.06 کروڑ روپے ہو گیا اور مالی سال 2024-25میں مزید بڑھ کر6.88کروڑ روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس مدت کے دوران، کمپنی کی آمدنی 35 فیصد سے زیادہ کی کمپاو¿نڈ سالانہ ترقی کی شرح (سی اے جی آر) سے بڑھ کر43.19 کروڑ روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔
اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرضوں میں بھی بتدریج اضافہ ہوا۔ مالی سال 2022-23 کے اختتام پر، کمپنی کا قرض 1.21 کروڑ روپے تھا، جو مالی سال 2023-24 کے اختتام تک بڑھ کر 4 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح، مالی سال 2024-25 کے اختتام تک، کمپنی کا قرض 4.96 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
اس مدت کے دوران کمپنی کے ریزو اور سرپلس مالی سال 2022-23 کے اختتام پر 6.49 کروڑ روپے تھے، جو مالی سال 2023-24 کے آخر میں بڑھ کر 12.97 کروڑ روپے ہو گئے اور مالی سال 2024-25 کے آخر میں مزید کم ہو کر 9.48 کروڑ روپے کی سطح تک پہنچ گئے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد