وجے ورما کی پہلی فیچر فلم گستاخ عشق کا نیا گانا جاری
منیش ملہوترا کی پہلی فیچر فلم ”گستاخ عشق“ کا تیسرا رومانٹک ٹریک ”شہر تیرے“ ریلیز ہو چکا ہے اور آہستہ آہستہ موسیقی کے شائقین کے دلوں میں جگہ بنا رہا ہے۔ اس سے قبل ریلیز کئے گئے فلم کے گانوں ”اول جلول عشق“ اور ”آپ اس دھوپ“ کو زبردست رسپانس ملا۔ فیشن
New song from Vijay Varma debut feature film Gustakh Ishq


منیش ملہوترا کی پہلی فیچر فلم ”گستاخ عشق“ کا تیسرا رومانٹک ٹریک ”شہر تیرے“ ریلیز ہو چکا ہے اور آہستہ آہستہ موسیقی کے شائقین کے دلوں میں جگہ بنا رہا ہے۔ اس سے قبل ریلیز کئے گئے فلم کے گانوں ”اول جلول عشق“ اور ”آپ اس دھوپ“ کو زبردست رسپانس ملا۔ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد اب سنیما میں قدم رکھ چکے منیش اسٹیج 5 پروڈکشن کے بینر تلے اپنی پہلی فلم لا رہے ہیں، جو محبت کی تلخ اور میٹھی یادوں اور جنون کو نئی تازگی کے ساتھ سامعین کے سامنے لانے کا وعدہ کرتی ہے۔ فلم 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں دستک دے گی ۔

شہر تیرے ان کھوئے ہوئے لمحوں کا احساس کراتا ہے ، انتظار کا ہر لمحہ ایک ادھوری خواہش کی آواز بننے لگتاہے۔ فاصلے، خاموشی اور وقت کی دھندلاہٹ اس گانے کے ہرسر میں محسوس کی جا سکتی ہے۔ سردموسم کی ٹھنڈک اور بارش کی نمی اس دھن میں ایک ساتھ گھل مل جاتی ہے۔ وجے ورما اور فاطمہ ثنا شیخ کی پ±رجوش کیمسٹری گانے کو جذباتی بلندیوں تک لے جاتی ہے، جب کہ نصیرالدین شاہ اور شارب ہاشمی کی اسکرین پر گہری موجودگی اسے مزیدموثربناتی ہے۔

اس گانے میں انڈسٹری کی قدآور شخصیات کاامتزاج ہے۔ وشال بھاردواج نے موسیقی میں ایسی مٹھاس اور گہرائی ڈالی ہے جسے سنتے ہی دل جھوم جاتا ہے۔ جازم شرما اور ہمانی کپور کی آوازیں پیار کے درد کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہیں۔اس کے نغمہ نگار گلزار ہیں، جن کے لکھے بول ہمیشہ کی طرح سیدھے دل میں اترتے ہیں۔ ویبھو پوری ’گستاخ عشق‘ کے ہدایت کار ہیں۔ منیش ملہوترا اور ان کے بھائی دنیش ملہوترا کے تعاون سے بنی یہ فلم ایک کلاسک محبت لواسٹوری کو جدید انداز میں پیش کرتی ہے، جس کی ہر جھلک سامعین میں امید اور جوش پیدا کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande