سی اے ٹی جموں بینچ کا اجلاس یکم نومبر کو لیہہ میں منعقد ہو گا ۔
لداخ, 29 اکتوبر (ہ س)۔ یونین ٹیریٹری لداخ کے محکمہ قانون و انصاف نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی انتظامی ٹریبونل جموں بنچ کا سرکٹ اجلاس یکم نومبر کو لیہہ میں منعقد کیا جائے گا۔محکمہ کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے کے مطابق، یونین ٹیریٹری کے تمام محک
سی اے ٹی جموں بینچ کا اجلاس یکم نومبر کو لیہہ میں منعقد ہو گا ۔


لداخ, 29 اکتوبر (ہ س)۔

یونین ٹیریٹری لداخ کے محکمہ قانون و انصاف نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی انتظامی ٹریبونل جموں بنچ کا سرکٹ اجلاس یکم نومبر کو لیہہ میں منعقد کیا جائے گا۔محکمہ کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے کے مطابق، یونین ٹیریٹری کے تمام محکموں کے قانونی معاونین (لیگل اسسٹنٹس) کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران مختلف محکموں سے متعلق مقدمات کی سماعت عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا متعلقہ افسران کی حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande