اے پی ایف نے منانگ میں برف باری میں پھنسے 750 غیر ملکی سیاحوں کو بچا لیا
کھٹمنڈو، 28 اکتوبر (ہ س) ۔ مسلح پولیس فورس (اے پی ایف) نے منانگ میں برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے 750 غیر ملکی سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ وہ منانگ کا دورہ کر رہے تھے اور انہیں تلیچو بیس کیمپ سے منانگ کے کھانگسر تک بحفاظت پہنچا دیا گیا۔ اے پی ا
مسلح پولیس فورس (اے پی ایف) نے منانگ میں برف باری میں پھنسے 750 غیر ملکی سیاحوں کو بچا لیا


کھٹمنڈو، 28 اکتوبر (ہ س) ۔

مسلح پولیس فورس (اے پی ایف) نے منانگ میں برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے 750 غیر ملکی سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ وہ منانگ کا دورہ کر رہے تھے اور انہیں تلیچو بیس کیمپ سے منانگ کے کھانگسر تک بحفاظت پہنچا دیا گیا۔

اے پی ایف کے ترجمان ڈی ایس پی شیلیندر تھاپا نے بتایا کہ تلیچو بیس کیمپ میں مزید 50 افراد کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔ کھانگسر میں رہائش اور کھانے کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے کچھ سیاحوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

ایک الگ واقعے میں کھٹمنڈو سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ٹورسٹ گائیڈ بیرندر رسائلی کو تلیچو جھیل سے واپسی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ میں دب کر بے ہوش ہونے کے بعد بچا لیا گیا۔ اے پی ایف ماو¿نٹین ریسکیو ٹریننگ اسکول نے اسے کھانگسر سے ہندے ہیلتھ پوسٹ پر پہنچایا۔ تھاپا نے کہا کہ ہمالیہ کے بلند خطے میں تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیاں موثر اور بروقت چلائی جا رہی ہیں، جس سے برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو فوری مدد مل رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande