شیئر بازار میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر ریٹائرڈ انجینئر سے 80 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی
گوتم بدھ نگر، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں سائبر مجرموں نے شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر ریٹائرڈ انجینئر سے 80 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ دھوکہ بازوں نے دس سے زیادہ مرتبہ مختلف کھاتوں میں رقم منتقل کروائی۔ متاثرہ کی شکای
فریڈ کی علامتی تصویر


گوتم بدھ نگر، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں سائبر مجرموں نے شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر ریٹائرڈ انجینئر سے 80 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ دھوکہ بازوں نے دس سے زیادہ مرتبہ مختلف کھاتوں میں رقم منتقل کروائی۔ متاثرہ کی شکایت پر آج سائبر کرائم تھانے میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبر کرائم شیویا گوئل نے بتایا کہ نوئیڈا کے رہائشی ایک بزرگ انجینئر سے اگست میں ایک شخص نے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے زیادہ منافع دلانے کا لالچ دیا۔ بات چیت کے بعد انہیں ایک گروپ میں شامل کیا گیا، جہاں لوگ سرمایہ کاری کر کے منافع کے اسکرین شاٹس شیئر کر رہے تھے۔ ابتدائی سرمایہ کاری پر منافع ملنے کی وجہ سے بزرگ انجینئر بھروسے میں آ گئے اور انہوں نے مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے مختلف کھاتوں میں منتقل کر دیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران جعلسازوں نے ایک ایپ ڈاون لوڈ کروائی، جس میں سرمایہ کاری کی رقم دوگنی دکھائی جا رہی تھی۔ لیکن جب متاثرہ نے رقم نکالنے کی کوشش کی تو ان پر مزید سرمایہ کاری کرنے کا دباو ڈالا گیا۔ انکار کرنے پر انہیں گروپ سے نکال دیا گیا۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ جن کھاتوں میں رقم بھیجی گئی تھی، ان کی جانچ کی جا رہی ہے اور رقم کو منجمد کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande