لا لیگا 26-2025: ایمباپے اور بیلنگہم کے گول سے ریئل میڈرڈ نے بارسلونا کو شکست دی
میڈرڈ، 27 اکتوبر (ہ س)۔ جیوڈ بیلنگہم اور کلیئن ایمباپے کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریئل میڈرڈ نے لا لیگا 26-2025 سیزن کے پہلے ’’ایل کلاسیکو‘‘ میں بارسلونا کو 1-2 سے شکت دی۔ اس جیت کے ساتھ ریئل میڈرڈ اپنے سخت حریف پر پانچ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ پ
گول کا جشن مناتے ہوئے جیوڈ بیلنگہم اور کلیئن ایمباپے


میڈرڈ، 27 اکتوبر (ہ س)۔ جیوڈ بیلنگہم اور کلیئن ایمباپے کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریئل میڈرڈ نے لا لیگا 26-2025 سیزن کے پہلے ’’ایل کلاسیکو‘‘ میں بارسلونا کو 1-2 سے شکت دی۔ اس جیت کے ساتھ ریئل میڈرڈ اپنے سخت حریف پر پانچ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گیا۔

پچھلے سیزن میں چیمپئن بارسلونا نے ریئل میڈرڈ کو چاروں مقابلوں میں شکست دی تھی، لیکن نئے کوچ ژابی الونسو کی قیادت میں میڈرڈ نے اس ہار کا بدلہ چکا دیا۔

سانتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ایمباپے نے ابتدائی برتری دلائی، جبکہ بارسلونا کے فرمن لوپیز نے برابری کا گول کیا۔ تاہم، بیلنگہم نے پہلے ہاف کے اختتام پر فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کو دو ایک کی برتری دلائی، جو آخر تک برقرار رہی۔

میچ کے آخری مرحلے میں بارسلونا کے مڈفیلڈر پیڈری کو دوسرا پیلا کارڈ ملنے پر میدان سے باہر کر دیا گیا، جس سے ٹیم پر مزید دباو بڑھ گیا۔

ریئل میڈرڈ نے اب تک کھیلے گئے دس میں سے نو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس جیت کے ساتھ الونسو کی ٹیم نے یہ ثابت کیا کہ وہ بڑے مواقع پر بھی جیت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے قبل ٹیم کو ستمبر میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بارسلونا کے مرکزی کوچ ہنسی فلیک معطلی کے باعث میدان پر موجود نہیں تھے اور ان کی جگہ اسسٹنٹ کوچ مارکوس زورگ نے ٹیم کی رہنمائی کی۔

ٹیم پہلے ہی اپنے کئی اہم کھلاڑیوں- رفینیا، رابرٹ لیوانڈوسکی اور ڈینی اولمو کی کمی سے دوچار تھی۔ وہیں، کم عمر کھلاڑی لامن یامل چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی پوری طرح فٹ نظر نہیں آئے۔

میچ سے پہلے یامل نے ریئل میڈرڈ پر ’’چوری اور شکایت کرنے‘‘ کا الزام لگا کر تنازعہ کھڑا کیا تھا، جس کے باعث ان کے نام کے اعلان پر ناظرین نے ہوٹنگ کی۔

پہلے ہاف میں بارسلونا نے گیند پر زیادہ قبضہ رکھا، لیکن موثر حملے ریئل میڈرڈ کے رہے۔ ایمباپے کا ابتدائی گول آف سائیڈ قرار دیا گیا، مگر جلد ہی بیلنگہم کی مدد سے انہوں نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ ان کا اس سیزن کا گیارہواں گول تھا۔

بارسلونا نے اڑتیسویں منٹ میں مارکس ریشفورڈ کے کراس پر فرمن لوپیز کے گول سے برابری حاصل کی، لیکن پانچ منٹ بعد بیلنگہم نے دوسرا گول کر کے میڈرڈ کو دوبارہ سبقت دلا دی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ایمباپے کو پنالٹی ملی، مگر بارسلونا کے گول کیپر ووجشیک شیزنی نے شاندار بچاو کیا۔ اس کے بعد بارسلونا نے واپسی کی کوشش کی، مگر میڈرڈ نے مضبوط دفاعی کھیل سے انہیں کوئی موقع نہیں دیا۔

آخر میں بارسلونا کے لیے رونالڈ اروزو کو اسٹرائیکر کے طور پر آگے بھیجا گیا، مگر ریئل میڈرڈ کے گول کیپر تھیبو کورٹوا کے سامنے ان کی ایک نہ چلی۔

میچ کے اختتام پر پیڈری کے لال کارڈ اور اس کے بعد ہونے والے تنازعہ نے کشیدگی بڑھا دی، مگر جیت ریئل میڈرڈ کے نام رہی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande