آر مادھون کی نئی فلم جی ڈی این کا دھماکہ خیز ٹیزر جاری
فلم ”راکیٹری: دی نامبی ایفیکٹ“ میں نامبی نارائنن کی زندگی کی تصویر کشی کرکے سامعین کے دل جیت چکے اداکار آر مادھاون اب ایک اور متاثر کن سفر بیان کرنے آ رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم”جی ڈی این“ کا فرسٹ لک ٹیزر جاری ہوتے ہی سرخیوں میں چھا گیا ہے۔ اس بار
Explosive teaser of R Madhavans new film GDN is out


فلم ”راکیٹری: دی نامبی ایفیکٹ“ میں نامبی نارائنن کی زندگی کی تصویر کشی کرکے سامعین کے دل جیت چکے اداکار آر مادھاون اب ایک اور متاثر کن سفر بیان کرنے آ رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم”جی ڈی این“ کا فرسٹ لک ٹیزر جاری ہوتے ہی سرخیوں میں چھا گیا ہے۔ اس بار مادھون معروف ہندوستانی انجینئر اور موجد جی ڈی نائیڈو یعنی گوپالسوامی دوراے سوامی نائیڈوکا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

محض 43 سیکنڈ کے ٹیزر میں مادھون کے زبردست ٹرانسفارمیشن کی جھلک نظر آ رہی ہے۔ایک ایسا اوتار جس میں انہیں پہچان پانا مشکل ہے۔ ٹیزر میں جی ڈی نائیڈو کو اپنے تحقیقی کاموں میں ڈوبے ہوئے، ایجادات کی دنیا میںکھویا ہوا دکھایا گیا ہے۔ میکرز نے ویڈیو کے ساتھ بہت متاثر کن لائنیں بھی لکھی ہیں ، جس میں نائیڈو کی دوراندیشی، عزائم اورلگن کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

قابل غور ہے کہ جی ڈی نائیڈو کو ان کی ذہانت اور تخیل کے لیے ”ہندوستان کاایڈیسن“ کہا جاتا ہے۔ وہ صرف ایک انجینئر ہی نہیں تھے بلکہ ان گنت ایجادات کے مصنف تھے۔ ان کے بنائے آلات اور ٹیکنالوجی نے ہندوستانی صنعت اور سائنس کو نئی سمت دی۔ مادھون کے ذریعہ ایسی عظیم شخصیت کی کہانی دنیا بھر کے سامعین تک پہچانا شائقین کے لئے بے حد دلچسپ ہوگی۔

فلم کی ہدایت کاری کرشن کمار رام کمار کررہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ کو آر مادھون اور سریتا مادھون خود پروڈیوس کر رہے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کہانی کو انتہائی تخلیقی سنجیدگی کے ساتھ پردے پر اتارا جانے والا ہے۔ جی ڈی این 2026 کے موسم گرما میں تھیئٹروں میں آنے والی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande