اداکار ستیش شاہ کی آخری رسومات ممبئی میں ادا، فلمی برادری غمزدہ
ممبئی ، 26 اکتوبر(ہ س)۔ ہندی اور مراٹھی سنیما کے مشہور مزاحیہ اداکار ستیش شاہ کو اتوار کو ممبئی میں پورے وقار اور جذباتی مناظر کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا۔ صبح 10 بجے سے 11 بجے تک باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر آخری
VETERAN ACTOR SATISH SHAH PASSES AWAY


ممبئی

، 26 اکتوبر(ہ س)۔ ہندی اور مراٹھی سنیما کے مشہور مزاحیہ اداکار

ستیش شاہ کو اتوار کو ممبئی میں پورے وقار اور جذباتی مناظر کے درمیان سپرد خاک کر

دیا گیا۔ صبح 10 بجے سے 11 بجے تک باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار

کے لیے رکھا گیاتھا ، جس کے بعد دوپہر میں پون ہنس شمشان گھاٹ، ویل پارلے ویسٹ میں

آخری رسومات ادا ہوئیں۔ شاہ کا انتقال 25 اکتوبر کو 74 برس کی عمر میں گردوں کی

خرابی کے باعث ہوا۔

جنازے میں

فلمی دنیا کی کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ ان کے قریبی ساتھی اور ’’سارابھائی

بمقابلہ سارابھائی‘‘ کے فنکار — رتنا پاٹھک شاہ، راجیش کمار، روپالی گنگولی، سومیت

راگھون اور پروڈیوسر جمنا داس مجیٹھیا — نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راجیش کمار

نے کہا کہ ’’میں نے صرف ایک دوست نہیں، ایک باپ جیسا انسان کھو دیا ہے۔‘‘

اس موقع

پر جیکی شراف، نصیر الدین شاہ، جانی لیور، دلیپ جوشی، اشوک پنڈت اور ادھو ٹھاکرے

بھی موجود تھے۔ اداکارہ روپالی گنگولی سوگوار خاندان کے ساتھ دکھ بانٹتی نظر آئیں۔

ستیش

شاہ کا فنی سفر چار دہائیوں پر پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے 250 سے زیادہ فلموں میں کام

کیا، جن میں ’’جانے بھی دو یارو‘‘، ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘، ’’کہو نا پیار ہے‘‘،

’’کل ہو نا ہو‘‘ اور ’’اوم شانتی اوم‘‘ نمایاں ہیں۔ ٹی وی پر وہ ’’یہ جو ہے زندگی‘‘

اور ’’سارابھائی بمقابلہ سارابھائی‘‘ سے گھر گھر مشہور ہوئے۔

’’سارابھائی

بمقابلہ سارابھائی‘‘ میں ان کے کردار اندراودن سارابھائی کو ناظرین نے بے حد

سراہا، جس کے لیے انہیں تین انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز ملے۔ فلمی برادری کے

مطابق، ان کی موت صرف ایک فنکار کا نہیں بلکہ ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ ان کا فن، ان کی

مسکراہٹ اور کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ مدھو شاہ

شامل ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande