
بالی ووڈ اور پنجابی سنیما کے شاندار اسٹار رنویر شوری ایک بار پھر شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ”بگ باس اوٹی ٹی 3“ میں دیئے گئے ان کے اس بیان کہ ”کام ہوتا تو میں یہاں نہیں ہوتا“ کے بعد وہ بڑے پردے پر دمدار واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی آنے والی پنجابی کامیڈی فلم ”جسی ویڈس جسی“ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، جس میں بھرپور تفریحی تجربے کا وعدہ جھلکتا ہے۔
فلم میں رنویر کے ساتھ انوپم کھیر کے بیٹے سکندر کھیر اور اداکار ہرش وردھن سنگھ دیو بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹریلر کی جھلک بتاتی ہے کہ کہانی میں رومانس، کامیڈی اور ایکشن کا ایک دلچسپ امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ رنویر جہاںایک دل چسپ عاشق کے کردار میں ہیں، وہیں سکندر دبنگ انداز میں نظر آ رہے ہیں، جو فلم کے بیانیے میں ایک دلچسپ تنازعہ پیدا کر رہا ہے۔
اس فلم کی ہدایتکاری پرن باوا نے کی ہیں، جو اس سے قبل ’رنگ دے بسنتی‘ اور ’انگریزی میڈیم‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔ اس بار وہ مکمل طور پر کامیڈی رومانس کی کمان سنبھالتے نظر آئیں گے۔ کہانی آج کے سامعین کے ذوق کے ساتھ پرانے پاپ کلچر اور دلکشی کو ملا تی نظر آتی ہے ۔ ”جسی ویڈز جسی“ 7 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹریلر ناظرین میں جوش و خروش پیدا کر رہا ہے اور واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم پنجابی انٹرٹینمنٹ میں ایک نیا دھماکہ کرنے والی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد