
آگرہ،24اکتوبر(ہ س)۔بی جے پی تلنگانہ کے سابق ریاستی ترجمان میر فراسَت علی باقری نے آج گورنر بہار جناب عارف محمد خان کی جانب سے درگاہ حضرت قاضی سید نوراللہ شوستری (شہیدِ ثالث) آگرہ اتر پردیش میں سالانہ عرس کے موقع پر چادر پیش کی۔ اس موقع پر گورنر بہار جناب عارف محمد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں حضرت قاضی سید نوراللہ شوستری (شہیدِ ثالث?) کے تمام عقیدت مندوں کو ان کے سالانہ عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اس عظیم صوفی بزرگ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ‘چادر’ کے ذریعے انسانیت، محبت اور رواداری کے پیغام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان کی شناخت اس کی متنوع ثقافتوں میں اتحاد ہے۔ مختلف مسالک، مذاہب اور برادریوں کا باہمی احترام اور ہم آہنگی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔اس موقع پر میر فراسَت علی باقری نے کہا کہ گورنر عارف محمد خان کی سوچ، صوفیا کرام کے فلسفے، بصیرت اور جامع ترقی کے نظریے پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عارف محمد خان کا نظریہ اور صوفی کلچر پر مبنی وژن ہندوستان کو ‘وشو گرو’ بنانے کا مو¿ثر منتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا عارف محمد خان کو امن کے علمبردار کے طور پر دیکھ رہی ہے اور یہ سب صوفیا کرام کی برکتوں اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔میر فراسَت علی باقری نے کہا کہ حضرت قاضی سید نوراللہ شوستری (شہیدِ ثالث) کی زندگی ہمیں ملی و سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کا درس دیتی ہے۔یہی اتحاد ا±ن طاقتوں کو شکست دے سکتا ہے جو معاشرے میں نفرت اور اختلاف پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت قاضی سید نوراللہ شوستری (شہیدِ ثالث ) کی تعلیمات امن، اخوت اور رواداری کا عالمی پیغام ہیں اور یہی ہندوستان کی ثقافت اور اس کی پائیدار وابستگی کی اصل روح ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais