ہندوستان کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے ایڈورڈز آسٹریلیائی ٹیم میں شامل، بئیرڈ مین ٹی20 اسکواڈ میں، میکسویل کی واپسی
سڈنی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ نیو ساوتھ ویلز کے آل راونڈر جیک ایڈورڈز کو پہلی بار بین الاقوامی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں ہندوستان کے خلاف ہونے والے آخری ون ڈے میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور بین ڈوارشوئ
نیو ساوتھ ویلز کے آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز


سڈنی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ نیو ساوتھ ویلز کے آل راونڈر جیک ایڈورڈز کو پہلی بار بین الاقوامی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں ہندوستان کے خلاف ہونے والے آخری ون ڈے میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور بین ڈوارشوئس چوٹ سے صحتیاب ہو کر آنے والی ٹی20 سیریز کے آخری میچوں میں واپسی کریں گے۔ نوجوان تیز گیندباز مہلی بئیرڈ مین کو بھی ہندوستان کے خلاف ٹی20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جمعہ کو ون ڈے اور ٹی20 دونوں ٹیموں میں کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا۔ مارنس لابوشین کو سڈنی میں ہونے والے تیسرے ون ڈے سے پہلے ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے تاکہ وہ آنے والے شیفیلڈ شیلڈ میچ میں کوئینز لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے نیو ساوتھ ویلز کے خلاف کھیل سکیں۔

جوش ہیزل وڈ اور سین ایبٹ ٹی20 سیریز کے آخری میچ نہیں کھیلیں گے، کیونکہ دونوں اپنے متعلقہ ریاستی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ ہیزل وڈ صرف ابتدائی دو ٹی20 میچ کھیلیں گے، جبکہ ایبٹ تیسرے ٹی20 کے بعد ٹیم سے باہر ہو جائیں گے۔

میتھیو کوہنے مین، جنہوں نے پہلے ون ڈے میں کھیلا تھا، انہیں تیسرے ون ڈے کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح جوش فلپ کو ٹی20 ٹیم میں بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، کیونکہ جوش انگلس ابھی بھی پنڈلی کی چوٹ سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔

گلین میکسویل، جو پچھلے ماہ نیوزی لینڈ میں تربیتی سیشن کے دوران کلائی میں فریکچر کے سبب ابتدائی دو ٹی20 میچز سے باہر تھے، اب آخری تین میچوں میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اسی طرح بین ڈوارشوئس، جو پنڈلی کی چوٹ کے سبب ون ڈے اور ابتدائی تین ٹی20 میچوں سے باہر تھے، اب چوتھے اور پانچویں ٹی20 کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے۔

20 سالہ مہلی بئیرڈ مین کو ٹی20 سیریز کے آخری تین میچز کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ یہ نوجوان تیز گیندباز 2024 میں انگلینڈ دورے کے دوران زخمی کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ حال ہی میں وہ پرتھ اسکورچرز اور ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے شاندار کھیل پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے چار لسٹ اے میچز میں 12 وکٹیں 17.75 کی اوسط سے حاصل کی ہیں۔

جیک ایڈورڈز کا انتخاب ان کی حالیہ شاندار فارم کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے دورے پر آسٹریلیا اے کے لیے بہترین کھیل پیش کیا۔ لکھنؤ میں 88 رنوں کی اننگز کھیلنے کے ساتھ کانپور میں 4/56 کی گیندبازی اعداد و شمار کے ساتھ 89 رنوں کی اننگز بھی کھیلی۔

آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم (تیسرا ون ڈے بمقابلہ ہندوستان، سڈنی):

مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، کوپر کانولی، جیک ایڈورڈز، نیتھن ایلس، جوش ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میتھیو کوہن مین، مچل اوون، جوش فلپ (وکٹ کیپر)، میٹ رینشاؤ، میتھیو شارٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا

آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم (ہندوستان بمقابلہ سیریز):

مچل مارش (کپتان)، سین ایبٹ (صرف ابتدائی تین میچز)، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بئیرڈ مین (صرف آخری تین میچز)، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس (صرف آخری دو میچز)، نیتھن ایلس، جوش ہیزل وڈ (صرف ابتدائی دو میچز)، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میتھیو کوہن مین، مچل اوون، جوش فلپ (وکٹ کیپر)، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande