رائے گڑھ میں این آر وی ایس پلانٹ میں دھماکہ، تین مزدورجھلسے، احاطے میں خوف و ہراس
رائے گڑھ، 24 اکتوبر (ہ س) ۔ چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کے ترائی مال میں واقع این آر وی ایس کمپنی میں جمعہ کی صبح بھٹی میں دھماکے میں تین مزدور جھلس گئے۔ ایک کارکن شدید زخمی ہوا اور اسے رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ دو دیگر کو ضلع کے فورٹس اسپتال میں
رائے گڑھ میں این آر وی ایس پلانٹ میں دھماکہ، تین مزدورجھلسے، احاطے میں خوف و ہراس


رائے گڑھ، 24 اکتوبر (ہ س) ۔

چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کے ترائی مال میں واقع این آر وی ایس کمپنی میں جمعہ کی صبح بھٹی میں دھماکے میں تین مزدور جھلس گئے۔ ایک کارکن شدید زخمی ہوا اور اسے رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ دو دیگر کو ضلع کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ پنجی پتھرا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پورے پلانٹ کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پنجی پتھرا تھانہ علاقہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ترائی مال میں واقع این آر وی ایس پلانٹ میں کام معمول کے مطابق چل رہا تھا۔ جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے، ایس ایم ایس کی بھٹی میں ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس نے قریبی کارکنوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ شدید زخمیوں میں اعظم گڑھ، اتر پردیش کا رہنے والا رام نارائن یادو (40) بھی شامل ہے، جسے علاج کے لیے رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے اور انہیں فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کمپنی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ امدادی اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے دھماکے سے بچنے کے لیے فرنس ایریا کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھٹی میں اچانک دباو¿ بڑھنے سے پگھلی ہوئی دھات باہر نکل گئی۔ اس وقت کئی کارکن شفٹ پر تھے جن میں سے کچھ دھماکے کی زد میں آ گئے۔ پنجی پتھرا پولس اسٹیشن کے انچارج راکیش مشرا نے بتایا کہ حادثہ ترائی مال کے این آر وی ایس پلانٹ میں پیش آیا۔ ایک کارکن شدید زخمی ہے، اور دو دیگر معمولی جھلس گئے ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande