بی جے پی نے چند پرکاش گنگا کی اہلیہ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
جموں, 24 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر بی جے پی کی قانون ساز جماعت نے رکن اسمبلی چندر پرکاش گنگا کی اہلیہ،سشما شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ سشما شرما کے انتقال سے ایک نیک، س
Bjp


جموں, 24 اکتوبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر بی جے پی کی قانون ساز جماعت نے رکن اسمبلی چندر پرکاش گنگا کی اہلیہ،سشما شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ سشما شرما کے انتقال سے ایک نیک، سادہ اور مخلص خاتون ہم سے جدا ہو گئیں، جو اپنی سادگی، دردمندی اور خاندانی و سماجی اقدار سے وابستگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔

بی جے پی قانون ساز گروپ نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری جماعت گنگا جی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ پارٹی نے دعا کی کہ بھگوان مرحومہ کی آتما کو شانتی دی اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande