نئی دہلی،22اکتوبر(ہ س)۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رو¿یت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ29ربیع الثانی1447ھ مطابق 22اکتوبر 2025ءبروزبدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رو¿یت ہلال ماہِ جمادی الاولی 1447ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ مگر ملک کے کسی بھی صوبہ سے رو¿یت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہوئی ۔چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کل بروزجمعرات ربیع الآخر1447ھ کی تیسویں تاریخ ہوگی۔ ان شاءاللہ
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais