بھیونڈی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی زبردست آگ، کوئی جانی نقصان نہیں
بھیونڈی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی زبردست آگ، کوئی جانی نقصان نہیں بھیونڈی، 22 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی کے کمتگھر علاقے میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں کل رات آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوششیں علی الصبح
Major Fire in Garment factory


بھیونڈی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی زبردست آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

بھیونڈی، 22

اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی

کے کمتگھر علاقے میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں کل رات آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی

کوششیں علی الصبح تک جاری رہیں ۔

ایک اہلکار نے آج بتایا کہ فائر ٹینڈرز کو فوری طور

پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا اور فوری طور پرآگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں

کی گئی۔ خوش قسمتی سے آگ لگنے کے وقت فیکٹری کے اندر کوئی کارکن موجود نہیں تھا اور

ابھی تک کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande