اداکار اور گلوکار رشبھ ٹنڈن دہلی میں انتقال کر گئے
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار گووردھن اسرانی کے انتقال کے بعد فلم انڈسٹری سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ معروف اداکار اور گلوکار رشبھ ٹنڈن آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 35 سال تھی۔ رشبھ ٹنڈن، جنہیں اپنے اسٹیج کے
اداکار اور گلوکار رشبھ ٹنڈن دہلی میں انتقال کر گئے


نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار گووردھن اسرانی کے انتقال کے بعد فلم انڈسٹری سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ معروف اداکار اور گلوکار رشبھ ٹنڈن آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 35 سال تھی۔ رشبھ ٹنڈن، جنہیں اپنے اسٹیج کے نام ’فقیر‘ سے بھی جانا جاتا ہے، کی اچانک موت سے ہندوستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو صدمہ میں ڈال دیا۔ رشبھ کے ایک قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ رشبھ اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منانے ممبئی سے دہلی آئے تھے جب انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود انہیں بچا یانہیں جا سکا۔ رشبھ ٹنڈن کے بے وقت انتقال نے نہ صرف ان کے خاندان کو بلکہ ان کے مداحوں کو بھی گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ مداح ان کی پرانی ویڈیوز، گانے اور یادیں سوشل میڈیا پر مسلسل شیئر کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے انہیں ’آواز کا فقیر‘ کہہ کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ رشبھ ٹنڈن کے گانے عقیدت اور لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا سب سے مقبول گانا ’شیو تانڈو ستوترم‘ نے انہیں ایک نئی پہچان دی۔ اس گانے نے سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر لاکھوں آراءحاصل کیں، جس نے انہیں قومی شہرت تک پہنچا دیا۔ ان کی دیگر کامیاب فلموں میں’دھو دھو کر کے،‘ ’فقیر کی زبانی،‘ اور’یہ عاشقی‘ شامل ہیں۔ ان کی آواز میں ایک انوکھی گہرائی اور جذبہ تھا، جو انہیں دور حاضر کے گلوکاروں سے ممتاز کرتی تھی۔

’فقیر‘ کے نام سے مشہور رشبھ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز تھے۔ ان کے مداح ان کے لائیو سیشنز اور روحانی موسیقی کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر زندگی، محبت اور روحانیت کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ نوجوانوں میں مقبول ہوئے۔ میوزک انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ متعدد میوزک ڈائریکٹرز نے انہیں ایک حقیقی فنکار کے طور پر بیان کیا جو تجارتی کامیابی سے زیادہ روحانی موسیقی پر یقین رکھتے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande