وزیر اعظم نے روڈریگو پاز پریرا کو بولیویا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بولیویا کے سنٹرسٹ روڈریگو پاز پریرا کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ می
بولویا


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بولیویا کے سنٹرسٹ روڈریگو پاز پریرا کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا، روڈریگو پاز پریرا، بولیویا کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ ہندوستان اور بولیویا کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات طویل عرصے سے ہمارے باہمی فائدہ مند تعاون کی بنیاد رہے ہیں۔ میں آنے والے سالوں میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی شراکت کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور بولیویا کے درمیان سفارتی تعلقات 1949 میں قائم ہوئے تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande