تاریخ کے آئینے میں 22 اکتوبر : ہندوستان کا پہلا چاند مشن چندریان۔1 کامیابی کے ساتھ لانچ
ہندوستان نے خلائی تاریخ میں 22 اکتوبر 2008 کو ایک نیا باب رقم کیا، جب ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم (اسرو) نے ملک کا پہلا چاند مشن ’چندریان۔1‘ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ یہ لانچ شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے کیا گیا تھا۔
مشن کا مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ کرنا، اس کی معدنی ساخت کا تعین کرنا اور پانی کی موجودگی کی تحقیقات کرنا تھا۔ اپنے مشن کے دوران بھیجے گئے چندریان -1 کے ڈیٹا نے ایک تاریخی دریافت کی- چاند کی سطح پر پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کی تصدیق کی، جس سے ہندوستان کی سائنسی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔
یہ مشن ہندوستان کے لیے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوا اور اس نے اسرو کو عالمی سطح پر سرکردہ خلائی ایجنسیوں میں شامل کیا۔
دیگر اہم واقعات:
1796 - پیشوا مادھو راو دوم نے خودکشی کی۔
1875 - ارجینٹینا میں پہلا ٹیلی گرافک رابطہ قائم ہوا۔
1879 - باسودیو بلوانی پھڑکے کے خلاف برطانوی حکومت کے خلاف پہلا غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔
1883 - نیویارک میں اوپرا ہاوس کا افتتاح ہوا۔
1900 - مشہور مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان پیدا ہوئے۔
1935 - ہندوستان کے سیاستدان، بہار کے سابق گورنر اور سماجی کارکن ڈی وائی پاٹیل پیدا ہوئے۔
1937 - مشہور فلم اداکار قادر خان پیدا ہوئے۔
1947 - ہندوستان کے شاعر آدم گونڈوی پیدا ہوئے۔
1952 - ہندوستان کے مشہور سائنسداں اے ایس کرن کمار پیدا ہوئے۔
1962 - ہندوستان کا سب سے بڑا کثیرمقصدی دریائی وادی پروجیکٹ،’’بھاکڑا ننگل‘‘ قوم کو وقف کیا گیا۔
1964 - فرانسیسی فلسفی اور مصنف زیاں پال سارتر نے نوبل انعام مسترد کر دیا۔
1975 - وینس-9 خلائی جہاز زہرہ پر اترا۔
1975 - ویانا میں ایک ترک سفارت کار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
2004 - انکٹاڈکی ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستان غیر ملکی سرمایہ کاری میں 14ویں نمبر پر ہے۔ سی آئی سی اے کانفرنس میں رکن ممالک نے مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا۔
2006 - افغانستان میں بہت زیادہ منشیات پکڑی گئیں۔
2007 - چینی صدر ہوجن تاو نے مسلسل دوسری مدت کے لیے حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی کا عہدہ سنبھالا۔
2014 - مائیکل زیہاف بیڈو نے اوٹاوا میں کینیڈین پارلیمنٹ پر حملہ کیا، ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
2016 - ہندوستان نے ایران کو شکست دے کر تیسری بار کبڈی ورلڈ کپ جیتا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن