کابل میں ہندوستانی مشن کو سفارت خانے کا درجہ مل گیا
نئی دہلی ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ حکومت ہند نے کابل میں ہندوستانی ٹیکنیکل مشن کی حیثیت کو ہندوستانی سفارت خانے کے طور پر فوری طور پر بحال کردیا ہے۔ وزارت خارجہ نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ہند کے دوران اعلان کر
کابل میں ہندوستانی مشن کو سفارت خانے کا درجہ مل گیا


نئی دہلی ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ حکومت ہند نے کابل میں ہندوستانی ٹیکنیکل مشن کی حیثیت کو ہندوستانی سفارت خانے کے طور پر فوری طور پر بحال کردیا ہے۔

وزارت خارجہ نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ہند کے دوران اعلان کردہ فیصلے کے مطابق ہے۔ یہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں افغان فریق کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ افغان معاشرے کی ترجیحات اور خواہشات کے مطابق افغانستان کی جامع ترقی ، انسانی امداد اور صلاحیت سازی کے اقدامات میں ہندوستان کے تعاون میں مزید اضافہ کرے گا۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ان کے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے 10 اکتوبر کو یہاں دو طرفہ بات چیت کی، جس کے بعد کابل مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھارت نے ابتدائی طور پر اپنی سفارتی موجودگی کو کم کر دیا تھا۔ تاہم ، جون 2022 میں، بھارت نے اپنے مشن کے لیے انسانی امداد کے ساتھ ایک’تکنیکی ٹیم‘ بھیج کر افغانستان میں اپنی سفارتی موجودگی دوبارہ قائم کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande