دیوالی کے موقع پر خصوصی پیغام کے ساتھ جگمگایا برج خلیفہ - روشنیوں کا تہوار خوشی، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے
دبئی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پیر کو دیوالی کی شاندار روشنیوں سے ایک خاص پیغام کے ساتھ جگمگا اٹھی۔تاریکی کے خلاف علم کی روشنی کا پیغام دینے والے اس تہوار کے موقع پر دبئی کے اس مشہور مقام پر انگریزی اور ہندی میں پیغامات
Burj Khalifa lit up with a special message on Diwali


دبئی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پیر کو دیوالی کی شاندار روشنیوں سے ایک خاص پیغام کے ساتھ جگمگا اٹھی۔تاریکی کے خلاف علم کی روشنی کا پیغام دینے والے اس تہوار کے موقع پر دبئی کے اس مشہور مقام پر انگریزی اور ہندی میں پیغامات کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بار، دبئی میں دیوالی کی دو بڑی تقریبات میں دبئی پولیس بینڈ کی خصوصی پیش کش نے بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کی 828 میٹر بلند ترین عمارت پر اس شاندارپیش کش نے متحدہ عرب امارات کی متنوع کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انگریزی میں پیغام میں لکھا تھا، ”روشنیوں کا تہوار خوشی، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے۔ آپ سب کو اور آپ کے خاندان کو دیوالی کی مبارکباد۔“ اس کے بعد، عمارت پر اسی طرح کا ایک پیغام ہندی میں آویزاں کیا گیا، جس میں ہر ایک کو ”روشنیوں کے تہوار“ کی مبارکباد پیش کی گئی۔سوشل میڈیا پر تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایمار نے لکھا، ”روشنیوں کے تہوار کے جشن میں برج خلیفہ جگمگا رہاہے۔ اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔“

اس سال دبئی کی دیوالی کی تقریبات میں دبئی پولیس بینڈ کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہا گیا۔ بینڈ نے السیف میں دبئی کے 10 روزہ دیوالی فیسٹیول، ’نور: روشنیوں کے تہوا‘ کے باضابطہ آغاز اور ہندوستانی تارکین وطن کمیونٹی کی طرف سے دیوالی کی تقریبات میں پرفارم کیا۔ دبئی پولیس بینڈ نے دیوالی کی تقریبات کے تقریباً 10,000 حاضرین کو بالی ووڈ کے گانے تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم کی مسحور کن کارکردگی سے مسحور کیا۔ اس تہوار میں 100 سے زیادہ رجسٹرڈ ٹیموں کے ساتھ ایک رنگولی مقابلہ اور 15 ہندوستانی ریاستوں کے شرکاءکے ساتھ لوک رقص کا مقابلہ بھی شامل تھا۔

دبئی میں انڈین قونصلیٹ کی سرپرستی میں ایف او آئی ایونٹس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ستیش کمار سیون نے السیف ایونٹ کے لیے دبئی کی بے مثال حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ” دبئی کے علاو ہ دنیا میں ایسا کہیں اور ممکن نہیں ہے۔ “

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande