مشہورمزاحیہ اداکار گووردھن اسرانی کا انتقال
ممبئی،20اکتوبر(ہ س)۔ہندی سنیما کے سینئر اداکارگوردھن اسرانی کا آج شام تقریباً4بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔یہ جانکاری ان کے بھتیجے اشوک اسرانی نے دی۔ ایک وقت تھا جب وہ کامیڈی رول کا دوسرا نام بن گئے تھے۔ کامیڈی میں اسرانی کا تعاون انمول رہا ہ
مشہورمزاحیہ اداکار گووردھن اسرانی کا انتقال


ممبئی،20اکتوبر(ہ س)۔ہندی سنیما کے سینئر اداکارگوردھن اسرانی کا آج شام تقریباً4بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔یہ جانکاری ان کے بھتیجے اشوک اسرانی نے دی۔ ایک وقت تھا جب وہ کامیڈی رول کا دوسرا نام بن گئے تھے۔ کامیڈی میں اسرانی کا تعاون انمول رہا ہے۔ وہ اصل میں جے پور کے رہنے والے تھے۔ اسرانی نے سینٹ زیویئر اسکول جے پور سے تعلیم حاصل کی۔ تاہم 3 بجے کے قریب اسرانی کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے دیوالی کی مبارکباد دی گئی۔

گووردھن اسرانی کے پی اے بابو بھائی نے بتایا کہ ’ اسرانی صاحب کو چار دن پہلے جوہو کے بھارتیہ آروگیہ ندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ ان کے پھیپھڑوں میں سیال جمع ہو گیا تھا اور وہ آج 20 اکتوبر کو دوپہر تقریباً 3:30 بجے انتقال کر گئے۔ان کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی ۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ خاندان نے اتنی جلدی آخری رسومات کیوں ادا کیں تو انہوں نے کہا کہ اداکار پرامن طور پر جانا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ منجو سے کہا تھا کہ وہ ان کی موت کو بڑا مدعا نہ بنائیں۔ یہی وجہ ہے کہ اہل خانہ نے آخری رسومات کے بعد ہی ان کی موت کا اعلان کیا۔

گووردھن اسرانی انہوں نے کئی دہائیوں تک ہندی سنیما میں اہم کردار ادا کیے اور سامعین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ ان کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گوردھن اسرانی کے موت کی خبر کی تصدیق ان کے بھتیجے اشوک اسرانی نے کی۔ اب سے تین مہینے پہلے گووردھن اسرانی کی موت کے بارے میں ایک جھوٹی خبر پھیلائی گئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا انتقال 15 جولائی 2025 کو ہوا تھا ، تاہم جب اس خبر کی چھان بین کی گئی تو یہ جعلی نکلی۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے گووردھن اسرانی نے ہندی سنیما کو بہت سے یادگار کردار دیے اور سامعین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ ان کا کیریئر 50 سال پر محیط تھا ، اور وہ 350 سے زیادہ فلموں میں نظر آئے۔ ان کا عروج کا دور 1970 کی دہائی کا تھا ، جب وہ سب سے زیادہ قابل اعتماد اور مقبول رول ماڈل کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے ’میرے اپنے‘ ،’ کوشش‘ ،’ باورچی‘ ،’ پریچے ‘ ، ’ ابھیمان‘ ،’ چپکے چپکے‘ ،’ چھوٹی سی بات‘ ،’ رفو چکر‘ جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے۔

ان کی مزاحیہ ٹائمنگ اور ڈائیلاگ ڈیلیوری شائقین کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ اداکاری کے علاوہ اسرانی نے کئی فلموں کی ہدایت کاری اور کہانیاں بھی لکھیں۔ انہوں نے ’چل مراری ہیرو بننے‘ اور ’ سلام میم صاحب‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ انہوں نے گجراتی سنیما میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ حال ہی میں انہوں نے ’دھمال‘ جیسی کامیڈی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ہندی سنیما میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ ، ساتھی اور مداح اس خبر سے شدید غمزدہ ہیں۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande