ریسٹورنٹ کے مالک وجے کے قتل کا ملزم پولیس تصادم میں زخمی
رانچی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ رانچی پولیس رانچی کے کانکے تھانہ علاقے میں چوپاٹی ریستوران کے مالک وجے ناگ کے قتل کے ملزم ابھیشیک کے ساتھ رانچی پولیس کا انکاونٹر ہوا۔ انکاونٹر میں ابھیشیک کو دو گولیاں لگی ہیں۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Accused of murdering restaurant owner Vijay injured in encounter


رانچی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ رانچی پولیس رانچی کے کانکے تھانہ علاقے میں چوپاٹی ریستوران کے مالک وجے ناگ کے قتل کے ملزم ابھیشیک کے ساتھ رانچی پولیس کا انکاونٹر ہوا۔ انکاونٹر میں ابھیشیک کو دو گولیاں لگی ہیں۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات دیر گئے پیش آیا۔

چوپاٹی ریستوران کے مالک وجے ناگ کو قتل کرنے کے بعد مرکزی ملزم ابھیشیک کمار ریاست سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس پر ابھیشیک کی گرفتاری کے لیے شدید دباو تھا۔ مقامی باشندوں نے اتوار کو بھی احتجاج کیا۔ اسی دوران رانچی پولیس کو اطلاع ملی کہ ابھیشیک اپنے خاندان کے ساتھ فرار ہو رہا ہے۔ اس اطلاع کے بعد رانچی کے ایس ایس پی راکیش رنجن کی قیادت میں ایک ٹیم نے ابھیشیک کو گرفتار کر لیا جس نے ریستوراں کے مالک وجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس تصادم میں ابھیشیک کو دونوں پیروں میں دو گولیاں لگی تھیں اور اسے علاج کے لیے رمز میں داخل کرایا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ وجے کو ابھیشیک نے اپنے ہی ریستوراں میں ہفتے کی رات دیر گئے جھگڑے کے بعد گولی مار دی تھی۔ وجے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ قتل کے بعد سے رانچی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

رانچی کے ایس ایس پی راکیش رنجن نے بتایا کہ قتل کا مرکزی ملزم ابھیشیک اپنے اہل خانہ کے ساتھ رانچی سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پولیس نے کئی مقامات پر چوکیاں قائم کر دی تھیں۔ اس دوران اسے رعتو پولیس نے دیکھا، جس نے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ آخر کار جب وہ کانکے تھانہ علاقے میں آئی ٹی بی پی کیمپ کے قریب پہنچا تو کانکے پولیس نے اسے گھیر لیا۔

پولس کا گھیراو¿ دیکھ کر ابھیشیک نے ان پر گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ قتل کے ملزم ابھیشیککے دونوں پیروں میںایک ایک گولی لگی۔اس معاملے میں سابق پولیس افسر ہریندر سنگھ اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بریانی پر تنازعہ قتل کے محرک کے طور پر سامنے آیا ہے، حالانکہ پولیس دیگر زاویوں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں رانچی پولیس کے ساتھ تصادم میں کل پانچ مجرموں کو گولی لگی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande