بنگلہ دیش نے نسیم احمد کو ویسٹ انڈیز سیریز کےلئے ون ڈے ٹیم میں شامل کیا
ڈھاکہ، 19 اکتوبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے لیے بائیں ہاتھ کے اسپنر نسیم احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ 30 سالہ کھلاڑی نے اب تک 18 ون ڈے میچوں میں 4.48 کے اکانومی ریٹ سے 16 وکٹی
بنگلہ دیش نے نسیم احمد کو ویسٹ انڈیز سیریز کےلئے ون ڈے ٹیم میں شامل کیا


ڈھاکہ، 19 اکتوبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے لیے بائیں ہاتھ کے اسپنر نسیم احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ 30 سالہ کھلاڑی نے اب تک 18 ون ڈے میچوں میں 4.48 کے اکانومی ریٹ سے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے آخری بار دسمبر 2024 میں ون ڈے کھیلا تھا۔درحقیقت، ہفتہ کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پچ سست اور اسپنرز کے لیے سازگار تھی۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے نسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر کھری پیئر نے 10 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی جبکہ آف اسپنر روسٹن چیز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کے اسپنرز میچ پر مکمل طور پر حاوی رہے — رشاد حسین اور تنویر اسلام نے آٹھ وکٹوں کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 21 اور 23 اکتوبر کو میرپور کے اسی گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم: مہدی حسن میراز (کپتان)، تنزید حسن تمیم، سومیا سرکار، محمد سیف حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، ماہید الاسلام عنکون، ذاکر علی انیک، شمیم حسن، قاضی نورالحسن سوہن، رشاد حسین، تنویر اسلام،تسکین احمد،مستفیض الرحمن، تنظیم حسن ثاقب،حسن محمود، ناسم احمد

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande