نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ انڈیگو نے جمعہ کے روز ایئربس کے ساتھ 30 اضافی اے 900-350 طیارے خریدنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ ہی وائیڈ باڈی طیاروں کے لیے اس کے کل آرڈر 60 ہو گئے ہیں۔
ایئر لائن نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایئربس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس سے ایئربس اے 900-350 طیاروں کے اس کے 70 خرید حقوق میں سے 30 کو حتمی آرڈر میں تبدیل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کمپنی کے مطابق، ’’انڈیگو نے اپنے چوڑے باڈی والے طیاروں کے آرڈر کو اب 30 سے بڑھا کر 60 ایئربس اے 900-350 طیارے کر دیا ہے۔‘‘ دونوں فریقوں نے جون میں ان اضافی 30 طیاروں کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے۔ اس وقت انڈیگو کے پاس 400 سے زیادہ طیاروں کا بیڑا موجود ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن اپنا بین الاقوامی نیٹ ورک وسیع کر رہی ہے۔ اس کے پاس اب اے350 زمرے کے مزید 40 طیارے خریدنے کے حقوق موجود ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن