محکمہ تعلیم میں کام کر رہے سی پی ورکرس نے دہائیوں بعد راحت کی سانس لی
جموں، 18 اکتوبر (ہ س)۔ محکمہ تعلیم میں کئی دہائیوں سے کام کر رہے سی پی ورکرس کو حکومت نے مستقل کرکے اُن کی دیرینہ مانگ کو پورا کر لیا ہے۔ اسی تناظر میں چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ نے ضلع کے دس تعلیمی زونوں میں 332 اہلکاروں کے باقاعدہ تقررنامے (ریگولرائ
CP


جموں، 18 اکتوبر (ہ س)۔ محکمہ تعلیم میں کئی دہائیوں سے کام کر رہے سی پی ورکرس کو حکومت نے مستقل کرکے اُن کی دیرینہ مانگ کو پورا کر لیا ہے۔ اسی تناظر میں چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ نے ضلع کے دس تعلیمی زونوں میں 332 اہلکاروں کے باقاعدہ تقررنامے (ریگولرائزیشن آرڈرز) مستحقین کے حوالے کیے۔

یہ اہم اقدام اُن کنٹیجنٹ پیڈ ورکرز کے لیے عزت، وقار اور انصاف کی بحالی کا مظہر ہے، جنہوں نے برسوں تک محکمہ تعلیم کی بنیاد کو مضبوط رکھنے میں ایمانداری، صبر اور انتھک محنت سے کردار ادا کیا۔

حکومتِ جموں و کشمیر کی جانب سے سی پی ورکرس کو ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کے طور پر باقاعدہ کرنے کا فیصلہ شعبۂ تعلیم میں فلاح و بہبود، بااختیاری اور شمولیت کے جذبے کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔

یہ لمحہ اُن تمام محنت کشوں کے لیے بے حد مسرت اور فخر کا ہے جنہوں نے طویل عرصے بعد اپنے جائز حق کا یہ اعتراف پایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande