سری سیلم، 16 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے ایک روزہ دورے پر آج صبح کرنول پہنچے۔ وزیر اعظم نے سب سے پہلے سری سیلم مندر کا دورہ کیا اور بھگوان بھرمارمبا اور ملکارجن کی پوجا کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی صبح 11 بجے کرنول ہوائی اڈے پر پہنچے۔ یہاں گورنر نذیر، وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور نائب وزیراعلیٰ پون کلیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی ریاست کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور نائب وزیر اعلی پون کلیان کے ساتھ ملٹری ہیلی کاپٹر کے ذریعے سری سیلم پہنچے۔ یہاں انہوں نے سری سیلم بھرمارمبا گیسٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور کچھ دیر آرام کرنے کے بعد انہوں نے سری بھرمارمبا ملیکارجن سوامی ورلا دیوستھانم میں ملیکارجن سوامی کی خصوصی پوجا کی۔ مندر میں پجاریوں اور مندر کے عہدیداروں نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔ مودی نے پنچامرت کے ساتھ بھگوان ملیکارجن کا ردرابھیشیک کیا۔ یہاں
پوجا کے بعد وزیر اعظم شیواجی پریرنا کیندر کا دورہ کریں گے۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق، وزیر اعظم مودی اس کے بعد کرنول جائیں گے، جہاں وہ 13,000 روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور وقف کریں گے۔ اس کے بعد مودی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی