ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا ستمبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قراردئے گئے
نئی دہلی، 16 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹرز ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا نے ستمبر 2025 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ابھیشیک کو مردوں کے زمرے میں جبکہ مندھانا نے خواتین کے زمرے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنا
ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا ستمبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قراردئے گئے


نئی دہلی، 16 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹرز ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا نے ستمبر 2025 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ابھیشیک کو مردوں کے زمرے میں جبکہ مندھانا نے خواتین کے زمرے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سات میچوں میں 44.85 کی اوسط اور 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 314 رنز بنائے۔ اس کارکردگی نے انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور آئی سی سی مردوں کی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں اب تک کے سب سے زیادہ 931 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے۔ ابھیشیک نے اپنے ساتھی کھلاڑی کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ کو شکست دے کر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

ابھیشیک نے کہا، یہ ایوارڈ جیتنا ایک شاندار احساس ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اہم میچوں میں ٹیم کے لیے اچھا کردار ادا کرنے میں کامیاب رہا۔ ہماری ٹیم کی ذہنیت اور ٹیم کلچر حیرت انگیز ہے، جو ہمیں مشکل حالات میں بھی جیتنے میں مدد دیتا ہے۔ میں ٹیم انتظامیہ اور اپنے تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب ہندوستانی خواتین ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف گھریلو ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے تین اننگز میں 58، 117، اور 125 رنز بنائے، سیریز میں 77 کی اوسط اور 135.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 308 رنز بنائے۔ تیسرے ون ڈے میں، اس نے صرف 50 گیندوں میں سنچری بنا کر کسی ہندوستانی کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیا۔ مندھانا نے جنوبی افریقہ کی تزمین برٹس اور پاکستان کی سدرہ امین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

اسمرتی مندھانا نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے مجھے اور بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے۔ یہ ٹیم کی اجتماعی کوشش اور یقین کا نتیجہ ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ ٹیم کے لیے پرفارم کرنا اور ہندوستان کی جیت میں مدد کرنا رہا ہے۔

آئی سی سی نے ان دونوں کھلاڑیوں کو عالمی شائقین کے ووٹوں اور ماہرین کے پینل کی بنیاد پر فاتح قرار دیا جس میں سابق بین الاقوامی کرکٹرز اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande