کپواڑہ میں دو دہشت گرد مارے گئے فوج نے ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا
کپواڑہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مژھل سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد منگل کو دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا۔حکام نے بتایا کہ الرٹ فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے ق
تصویر


کپواڑہ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مژھل سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد منگل کو دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا۔حکام نے بتایا کہ الرٹ فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مزید دراندازوں کی موجودگی کو مسترد کرنے کے لیے تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔غور طلب ہے کہ سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی دراندازی کی کوششوں کا سلسلہ پاکستان کی طرف سے پھر سے شروع ہوا ہے ۔ جس کو روکنے کےلۓ ملکی افواج ہر صورت میں جواب دے رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande