اسپیس ایکس کے میگا اسٹار شپ راکٹ کا کامیاب تجربہ، آدھی دنیا کا چکر لگایا
واشنگٹن، 14 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی اسپیس ایکس نے پیر کے روز اپنے کافی بڑے اسٹار شپ راکٹ کی آزمائشی پرواز پر لانچ کی۔ اسپیس ایکس کا یہ تجربہ کامیاب رہا۔ اسٹار شپ راکٹ نے پچھلی بار کی طرح اس بار
SpaceX mega Starship rocket successfully test-fires


واشنگٹن، 14 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی اسپیس ایکس نے پیر کے روز اپنے کافی بڑے اسٹار شپ راکٹ کی آزمائشی پرواز پر لانچ کی۔ اسپیس ایکس کا یہ تجربہ کامیاب رہا۔ اسٹار شپ راکٹ نے پچھلی بار کی طرح اس بار بھی کامیابی کے ساتھ دنیا کے آدھے حصے کا چکر لگایا۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے طاقتور راکٹ نے ٹیکساس کے جنوبی سرے سے آسمان میں تیز گرج کے ساتھ پرواز بھری۔ بوسٹر راکٹ الگ ہو گیا اور منصوبے کے مطابق خلیج میکسیکو میں کنٹرولڈ طور پر داخل ہوا۔ خلائی جہاز بحر ہند میں اترنے سے پہلے خلا میں پرواز کرتا رہا۔

اس موقع پر اسپیس ایکس کے ڈین ہیویٹ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اعلان کیا، ”اسٹار شپ کی کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آگئی۔ خوش آمدید۔“ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹار شپ کی 11ویں آزمائشی پرواز کامیاب رہی۔ اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اسے مریخ پر لوگوں کو بھیجنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ناسا کی ضرورت زیادہ فوری ہے۔

ایلون مسک نے14 اکتوبر کوایکس پر زیادہ تر پوسٹس اسپیس ایکس اسٹار شپ راکٹ کے کامیاب لانچ پر مرکوز رہیں۔ مسک نے اسپیس ایکس ویڈیو کوری-پوسٹ کیا جس میں اسٹارشپ راکٹ کی 11ویں آزمائشی پرواز کے کامیاب اسپلش ڈاون کو دکھایا گیا ہے۔یہ راکٹ کے اس ورژن کے لیے آخری آزمائشی پرواز رہی۔ مسک اسٹارشپ لانچ کے لائیو اسٹریم پر بھی اچانک نظر ائے۔ اسے ایکس پر ایک صارف کے ذریعہ پوسٹ کیا گیا تھا۔ مسک نے اس پوسٹ کو بھی ری -پوسٹ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande