بوبی دیول کے دھماکہ خیز ولن لُک کے بعد، اداکارہ سری لیلا نے اب اپنے پہلے بالی ووڈ پروجیکٹ سے ہلچل مچا دی ہے۔ اس بغیر ٹائٹل والی فلم کا جاری پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہا ہے۔ ساوتھ سنیما میں اپنی مقبولیت اور اداکاری کے لیے جانی جانے والی سری لیلا اب ہندی سنیما میں ایکشن سے بھرپور اور بولڈ اوتار میں نظر آئیں گی۔
پوسٹر میں، سری لیلا ایک انڈر کور ایجنٹ کی طرح نظر آرہی ہیں، جس میں انکی تیز نگاہیں، ایک متزلزل موقف اور پراعتماد چہرہ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔گہرے رنگ کے لباس میں ملبوس، ایلی گینس اور ٹف نیسکا ایک خوبصورت امتزاج پیش کر رہی ہیں۔ان کے لک سے ظاہر ہے کہ وہ فلم میں صرف ایک کردار نہیں ہوں گی، بلکہ کہانی کی مرکزی طاقت ہوں گی جو بوبی دیول کے ولن اوتار کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس فلم میں سری لیلا کے ساتھ بوبی دیول اور رنویر سنگھ نظر آئیں گے۔ تینوں کو حال ہی میں ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ رنویر کا پہلا روپ جلد ہی سامنے آسکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث اور پاور پیک فلموں میں سے ایک بننے کے لیے تیار ہے۔
سری لیلاکا یہ پوسٹر ثابت کرتا ہے کہ وہ فلم میں نہ صرف اپنی موجودگی بلکہ ایک نئی توانائی اور طوفان بھی لے کر آرہی ہیں۔ ساو¿تھ انڈین انڈسٹری میں ان کے پرفارمنس کی جھلک اور بالی ووڈ کے گلیمر کا امتزاج ان کے کردار کو اور بھی خاص بناتا ہے۔ ناظرین کے لیے، وہ ایک ایسی ہیروئن بننے جا رہی ہیں جو صرف اسکرین پر ہی نہیں ، بلکہ کہانی کے دل کی دھڑکن بن کر ابھریں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد