نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ ٹاٹا گروپ کے اندر تنازعہ کے درمیان، این چندر شیکھرن کی میعاد میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب وہ 2032 تک ٹاٹا سنس کے چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔ چندر شیکھرن 1987 میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) میں انٹرن تھے۔
سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گروپ کی روایتی ریٹائرمنٹ پالیسی کو توڑتے ہوئے، ٹاٹا ٹرسٹ نے متفقہ طور پر ٹاٹا سنس کے چیئرمین کے طور پر این چندر شیکھرن کی تیسری مدت 2032 تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ توسیع انہیں 70 سال کے ہونے تک عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دے گی۔ ان کی موجودہ مدت فروری 2027 میں ختم ہو رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تیسری ایگزیکٹو میعاد کی منظوری ٹاٹا گروپ کی دیرینہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چیئرمین ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد مکمل ایگزیکٹو رول میں جاری رہ سکتا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی