ملائیشین اوپن 2025: ایچ ایس پرنائے نے جیت کے ساتھ کیااپنی مہم کا آغاز 
کوالالمپور، 8 جنوری (ہ س)۔ ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار ایچ ایس پرنائے نے بدھ کو ملائیشین اوپن 2025 میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ بدھ کو پرنائے نے کینیڈا کے برائن یانگ کو 21-12، 17-21، 21-15 سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ 29 منٹ تک جاری رہا۔اس کے
ملائیشین اوپن 2025: ایچ ایس پرنائے نے جیت کے ساتھ کیااپنی مہم کا آغاز


کوالالمپور، 8 جنوری (ہ س)۔

ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار ایچ ایس پرنائے نے بدھ کو ملائیشین اوپن 2025 میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ بدھ کو پرنائے نے کینیڈا کے برائن یانگ کو 21-12، 17-21، 21-15 سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ 29 منٹ تک جاری رہا۔اس کے ساتھ ہی تنیشا کرسٹو اور دھرو کپیلا کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے جنوبی کوریا کے کو سنگ ہیون اور ایوم ہائے ہائے کو لگاتار دو گیمز میں 21-13، 21-14 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ میچ 30 منٹ تک جاری رہا۔

اس کے علاوہ خواتین کے سنگلز مقابلے کی بات کریں تو مالویکا بنسود نے ملائیشیا کی گوہ جن وی کے خلاف 2-15، 21-16 سے جیت کے ساتھ اپنے ٹورنامنٹ کی اچھی شروعات کی۔ٹاپ انڈین شٹلر اور پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین کو منگل کو چائنیز تائپے کے چی یو جین کے خلاف سیدھے گیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بی ڈبلیو ایف رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر موجود ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کو مردوں کے سنگلز راو¿نڈ آف 32 میں دنیا کے 32 نمبر کے شٹلر کینیڈا کے برائن یانگ کے خلاف 14-21، 7-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کامن ویلتھ گیمز کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند نے تھائی لینڈ کی اورنیچا جونگساتھا پورن اور سوکیتا سووچائی کو 21-10، 21-10 سے شکست دی۔ہندوستانی جوڑی اپنے اگلے میچ میں عالمی نمبر چار کی جوڑی ڑانگ شوزیان اور عوامی جمہوریہ چین کے جیا یفان سے ٹکرائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande