روہت نے باہر رہ کر قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا : جسپریت بمراہ
روہت نے باہر رہ کر قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا : جسپریت بمراہ سڈنی، 3 جنوری (ہ س)۔ جسپریت بمراہ نے باقاعدہ کپتان روہت شرما کے ’’آرام‘‘ کے فیصلے کو ہندوستانی ٹیم کے مثبت پہلووں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ بمراہ روہت کی جگہ سڈنی میں آخری اور فیصلہ کن ٹ
ٹاس کے وقت جسپریت بمراہ اور پیٹ کمنز۔


روہت نے باہر رہ کر قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا : جسپریت بمراہ

سڈنی، 3 جنوری (ہ س)۔ جسپریت بمراہ نے باقاعدہ کپتان روہت شرما کے ’’آرام‘‘ کے فیصلے کو ہندوستانی ٹیم کے مثبت پہلووں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ بمراہ روہت کی جگہ سڈنی میں آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں ٹاس کے لیے اترے، جن کی موجودہ سیریز میں بلے بازی اوسط سنگل ہندسوں میں رہی ہے۔

بھارت نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے کپتان کو تبدیل کرنے کا غیر معمولی قدم اٹھایا، حالانکہ ابھی سیریز مکمل طور پر نہیں ہاری ہے۔ روہت کے اخراج کے نتیجے میں میلبورن میں آوٹ ہونے والے شبھمن گل کو دوبارہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ روہت کے اخراج کی وجوہات ایک کھلا راز تھا، کیونکہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے میچ کے موقع پر کپتان کی دستیابی کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ٹاس کے وقت روی شاستری نے بمراہ سے تبدیلی کی وجہ نہیں پوچھی، لیکن انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول ’’مثبت‘‘ تھا۔ بمراہ نے کہا، ’’ہاں بات چیت بہت اچھی تھی۔ ہم ماحول کو مثبت رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ظاہر ہے مثبت چیزوں اور سیکھنے کو ذہن میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے، ہمارے کپتان (روہت شرما) نے بھی اپنی قائدانہ صلاحیتیں دکھائی ہیں۔ انہوں نے اس کھیل میں آرام کا انتخاب کیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری ٹیم میں کافی اتحاد ہے۔ کوئی خود غرضی نہیں ہے۔ جو بھی ٹیم کے مفاد میں ہوگا، ہم وہی کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘ ہندوستان اس میچ میں 1-2 سے پیچھے ہے، لیکن اس کے پاس سیریز برابر کرنے اور بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو برقرار رکھنے کا موقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande