نئی دہلی، 28 جنوری (ہ س)۔
پے ٹی ایم پیمنٹ سروسز لمیٹڈ (پی پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نکول جین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نکول جین نے اپنا کاروباری سفر شروع کرنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ پے ٹی ایم نے اپنی ریگولیٹری فائلنگ میں کہا کہ پی پی ایس ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نکول جین نے 31 مارچ 2025 کو کاروباری اوقات کے اختتام پر یا اس سے پہلے کی تاریخ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جین نے ایک کاروباری سفر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم ان کے لیے مناسب متبادل کی تلاش میں ہیں۔پے ٹی ایم نے کہا کہ کمپنی جلد ہی نئے نام کا اعلان کرے گی۔
پے ٹی ایم کو اگست 2024 میں پی پی ایس ایل میں ڈاون اسٹریم سرمایہ کاری کے لیے حکومت کی منظوری ملی تھی۔ اس کے بعد کمپنی نے پی اے لائسنس کے لیے دوبارہ ریزرو بینک کو درخواست دی ہے۔ نوئیڈا کے ہیڈ کوارٹر والے پے ٹی ایم پیمنٹس سروسیز لمیٹڈ (پی پی ایس ایل) ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو مکمل اسٹیک ادائیگی اور مالیاتی حل فراہم کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan