سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار قتل کیس کے دو ملزمان پولیس تصادم میں گرفتار
سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار قتل کیس کے دو ملزمان پولیس تصادم میں گرفتار غازی آباد، 24 جنوری (ہ س)۔ تھانہ نندگرام پولیس نے جمعرات کی رات تصادم کے دوران سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار چنچل جاٹو کے قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ تصادم کے دوران پولیس ک
مہلوک کی فائل تصویر۔


ملزم۔


ملزم۔


سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار قتل کیس کے دو ملزمان پولیس تصادم میں گرفتار

غازی آباد، 24 جنوری (ہ س)۔ تھانہ نندگرام پولیس نے جمعرات کی رات تصادم کے دوران سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار چنچل جاٹو کے قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ تصادم کے دوران پولیس کی فائرنگ سے دونوں زخمی ہو گئے جن کے قبضے سے 315 بور کے 02 پستول مع 02 عدد کارتوس اور 03 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

ڈی سی پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ 22 جنوری کو نند گرام تھانہ علاقے میں واقع دین دیال پوری میں سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار چنچل جاٹو کو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ شام کو اپنے گھر کے باہر ٹہل رہے تھے۔ جس کے سلسلے میں چنچل کے بھائی نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ جمعرات کی رات دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے بعد پولیس انہیں نند گرام علاقے کے کرشنا کنج لے گئی تاکہ ان دونوں سے قتل میں استعمال کی گئی پستول برآمد کی جا سکے۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اپنے چھپائے ہوئے پستول سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے دونوں بدمعاش زخمی ہوگئے۔ دونوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں ارون ساکن باپودھام، مدھوبن اور انوج گوتم عرف بابا ساکن کاشیرام کالونی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande