ممبئی، 23 جنوری (ہ س)۔ فلم انڈسٹری کے چار اداکاروں کو پاکستان سے ای میل پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں اداکار اور کامیڈین کپل شرما، اداکار راجپال یادیو، کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اور اداکار و گلوکارہ سوگندھا مشرا کے نام شامل ہیں۔ پولیس نے فلم اداکار راجپال یادو کے میل میں موصول ہونے والی اس دھمکی کے حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایک پولیس افسر نے جمعرات کو بتایا کہ فلم انڈسٹری کے چار فنکاروں کو پاکستان سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکی اداکار راجپال کی ای میل پر آئی ہے اور اس کی شکایت کرتے ہوئے راجپال کی بیوی رادھا نے بی این ایس کی دفعہ 351 (3) کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
موت کی دھمکی والی ای میل میں کہا گیا ہے، ہم آپ کی حالیہ سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہم ایک حساس معاملہ کو آپ کی توجہ میں لائیں۔ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ یا آپ کو ہراساں کرنے کی کوشش نہیں ہے۔ انتہائی سنجیدگی اور رازداری کے ساتھ پیغام۔ اس ای میل میں مزید وارننگ میں، مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ بھی لکھا ہے کہ اگر ہمیں کوئی جواب نہیں ملا تو ہم مان لیں گے کہ آپ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور ہم ضروری کارروائی کریں گے۔ ای میل بھیجنے والے نے 'بشنو' کے نام سے دستخط کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ای میل پاکستان سے آیا ہے۔ پاکستان کے آئی پی ایڈریس کا سراغ لگایاگیا ہے اور پاکستان سے ای میل کرنے کے لیے حکومت سے مدد مانگی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد