لائیو کنسرٹ کے دوران پلے بیک سنگر مونالی ٹھاکر کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال میں داخل
کئی سپر ہٹ گانے گا کر حاضرین کو محظوظ کرنے والی مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر مونالی ٹھاکر لائیو کنسرٹ کے دوران بیمار ہوگئیں۔ کنسرٹ کے دوران سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابھی تک نہ تو مونالی ٹھاکر اور نہ ہی ان کی ٹی
ا


کئی سپر ہٹ گانے گا کر حاضرین کو محظوظ کرنے والی مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر مونالی ٹھاکر لائیو کنسرٹ کے دوران بیمار ہوگئیں۔ کنسرٹ کے دوران سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابھی تک نہ تو مونالی ٹھاکر اور نہ ہی ان کی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی اپڈیٹ دی ہے۔ مونالی ٹھاکر کے مداح بھی اس بات کو لے کر پریشان ہیں۔

مونالی ٹھاکر لائیو کنسرٹ کے دوران اچانک بیمار ہو گئیں۔ جس کے بعد وہاں موجود ایونٹ انتظامیہ نے فوری طور پر پرفارمنس روک دی۔ پرفارم کرنے کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس کے بعد ایک لمحے کی بھی تاخیر کیے بغیر گلوکارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مونالی ٹھاکر کی بات کریں تو انہوں نے 'سوار لوں'، 'زرا زرا ٹچ می'، 'موہ مو کے دھاگے'، 'بدری کی دلہنیا' جیسے کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم 'دم لگاکے ہیشا' کا گانا 'موہ مو کے دھاگے' بھی کافی مقبول ہوا۔ اس گانے کے لیے مونالی کو نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande