شیئر بازار پر فروخت کا دباو، سینسیکس اور نفٹی میں ابتدائی کاروبار میں گراوٹ
نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران کمزوری کا رجحان ہے۔ آج بازار مضبوطی کے ساتھ کھلا تھا، لیکن جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، منافع وصولی کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گر گئے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے
شیئر بازار پر فروخت کا دباو، سینسیکس اور نفٹی میں ابتدائی کاروبار میں گراوٹ


نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔

گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران کمزوری کا رجحان ہے۔ آج بازار مضبوطی کے ساتھ کھلا تھا، لیکن جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، منافع وصولی کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گر گئے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.51 فیصد اور نفٹی 0.34 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں اپولو ہاسپٹل، بی پی سی ایل، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس اور ہنڈالکو انڈسٹریز کے شیئر 2.76 فیصد سے لیکر 0.77 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب ٹرینٹ لمیٹڈ، اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی پورٹس، کوٹک مہندرا اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر 1.87 فیصد سے لیکر 1.11 فیصد کی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,378 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,158 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 1,220 شیئر نقصان اٹھاکر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 11 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 19 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 20 شیئر سبز نشان میں اور 30 ​​شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 188.28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,261.72 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد یہ انڈیکس خریداری کے سہارے 77,297.72 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ میں منافع وصولی شروع ہوگئی۔ فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں گر گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 393.96 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76,679.48 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 76.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,421.65 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس اپنے تمام فوائد کھو بیٹھا اور سرخ رنگ میں ڈوب گیا۔ حالانکہ خریداروں نے وقتاً فوقتاً خریداری کا زور پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ انڈیکس گرتا رہا۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 80.15 پوائنٹس نیچے تھا اور 23,264.60 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande