بیڑ سرپنچ قتل معاملے میں بڑی مچھلی کو بچانے کے لیے چھوٹی مچھلیوں کو مارا جا سکتا ہے : کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار
ناگپور، 2 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ایک وزیر کے قریبی ساتھی کو بیڑ میں ایک سرپنچ کے قتل سے جڑے
تاوان کے معاملے میں گرفتار کیے جانے کے چند دن بعد کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے
ایک متنازعہ بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بڑی مچھلی کو بچانے
کے لیے چھوٹی مچھلی کو انکاؤنٹر میں مارا جا سکتا ہے تاہم، وڈیٹیوار
نے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔
جمعرات
کو ناگپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، وڈیٹیوار نے بیڑ انتظامیہ کو بھی تنقید
کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ آیا مہاراشٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(اجیت پوار)کے وزیر دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی والمک کراڈ کے لیے
پولیس اسٹیشن میں بستروں کو لے جائا جا رہا ہے۔
بیڑ ضلع
میں 9 دسمبر کو سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے بہیمانہ قتل کا کیس سامنے آیا تھا۔ اس قتل
کے پیچھے تاوان کی رقم کے مطالبے کا الزام ہے، جو ایک ونڈ مل کمپنی سے کیا گیا
تھا۔ قتل کے بعد، کراڈ، جو کہ اس معاملے میں مطلوب تھا، منگل کو پونے میں پولیس کے
سامنے پیش ہوگیا تھا، اور اسی دن اسے بیڑ ضلع کے کیج میں عدالت میں پیش کر کے 14
دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔
مہاراشٹر
حکومت نے اس قتل کی تحقیقات کے لیے بدھ کو ایک 10 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) تشکیل دی
ہے۔
وڈیٹیوار
نے کراڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوالات پر کہا، معتبر ذرائع کے مطابق، بڑی مچھلیوں
کو بچانے کے لیے چھوٹی مچھلیوں کو انکاؤنٹر میں مارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے
بیڑ پولیس اسٹیشن میں بستر لے جانے کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا، کیا وہ
بستر کا سامان والمک کراڈ کے لیے تھا؟ اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
مہاراشٹر
کابینہ کی میٹنگ کے حوالے سے وڈیٹیوار نے کہا، ریاست کے لوگ انتخابات کے
دوران حکمراں اتحاد کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کابینہ میں یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا وہ خواتین
کے لیے ' مکھیہ منتری لاڑکی بہن اسکیم' کے تحت دی جانے والی امداد کو 1500 روپے سے
بڑھا کر 2100 روپے کرے گی یا نہیں۔
انہوں
نے یہ بھی کہا کہ کانگریس حکومت سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ کسانوں کے قرضوں کی
مکمل معافی کے اپنے وعدے کو کب پورا کرے گی۔
'
مکھیہ منتری لاڑکی بہن اسکیم' کو نومبر 2024 کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں اہم
کامیابی حاصل کرنے میں ایک کلیدی سکیم قرار دیا جاتا ہے، جسے سابق مہاوتی حکومت نے
شروع کیا تھا۔ گزشتہ ماہ، وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس اسکیم کے تحت ماہانہ
وظیفہ کو 2100 روپے تک بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان