ساجد خان کا اعتراف - می ٹو کے الزامات کے بعد کام نہیں ملا
ساجد خان بالی ووڈ کے مقبول ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کو 'ہاؤس فل'، 'ہمت والا'، 'ہے بے بی' جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ انہوں نے بگ باس میں بھی حصہ لیا تھا۔ سال 2018 میں، ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی جب ان پر می ٹو مہم کے تحت خواتین کے استحص
س


ساجد خان بالی ووڈ کے مقبول ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کو 'ہاؤس فل'، 'ہمت والا'، 'ہے بے بی' جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ انہوں نے بگ باس میں بھی حصہ لیا تھا۔ سال 2018 میں، ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی جب ان پر می ٹو مہم کے تحت خواتین کے استحصال کا الزام لگایا گیا۔ ان الزامات کی وجہ سے ساجد کو کام ملنا بند ہو گیا۔ یہ بات انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔

ایک انٹرویو میں ساجد خان نے انکشاف کیا کہ ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا تھا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور اور گزشتہ چھ سالوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، پچھلے چھ سالوں میں، مجھے کئی بار خودکشی کے خیالات آئے ہیں۔ انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن سے منظوری ملنے کے بعد بھی مجھے کام نہیں دیا جا رہا ہے۔ میں اپنے لیے کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ساجد نے بتایا کہ آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے مجھے اپنا گھر بیچنا پڑا، میں کرائے کے فلیٹ میں رہ رہا ہوں، میں 14 سال کی عمر سے کام کر رہا ہوں، میرے والد کا انتقال ہو گیا اور میں اور بہن فرح خان قرض میں ڈوب گئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande