مغل روڈ پر پانچویں روز بھی گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی
مغل روڈ پر پانچویں روز بھی گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی جموں، 2 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں مغل روڈ جمعرات کو مسلسل پانچویں دن بھی برفباری کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہی۔ حکام کے مطابق پیری کی گلی سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ
Mughal road


مغل روڈ پر پانچویں روز بھی گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی

جموں، 2 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں مغل روڈ جمعرات کو مسلسل پانچویں دن بھی برفباری کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہی۔ حکام کے مطابق پیری کی گلی سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے یہ سڑک بند ہے۔ یہ متبادل راستہ، جموں کے پونچھ اور جنوبی کشمیر کے شوپیاں کو جوڑتا ہے،اور 29 دسمبر کو شدید برفباری کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس سڑک پر تازہ برفباری بھی ہوئی ہے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت ممکن نہیں ہے۔دبجن سے پیری کی گلی تک 45 کلومیٹر کے فاصلہ میں بھاری برف جمع ہو چکی ہے۔ برف صاف کرنے اور سڑک کو آمدورفت کے قابل بنانے کے لیے مشینری اور عملہ کام کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande