وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے عوامی مسائل کے حل کے لیے جن سمواد اور اسمبلی وار ویژن پر مبنی روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایات دیں
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے عوامی مسائل کے حل کے لیے جن سمواد اور اسمبلی وار ویژن پر مبنی روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایات دیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اندور ڈویژن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ اجلاس لیا۔ بھوپال، 2 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈا
وزیر اعلیٰ نے اندور ڈویژن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ اجلاس لیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے عوامی مسائل کے حل کے لیے جن سمواد اور اسمبلی وار ویژن پر مبنی روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایات دیں

۔ وزیر اعلیٰ نے اندور ڈویژن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ اجلاس لیا۔

بھوپال، 2 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے تمام ممبران اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقے کی ترقی کے لیے وژن دستاویز (روڈ میپ) بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں علاقائی افسران کے ساتھ عوامی بات چیت کریں۔ عوامی فلاحی مہمات کے نتائج کا جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل شخص سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم نہ رہے۔ اس کے لیے لوگوں کے درمیان جانا، ان سے رابطہ کرنا، ان کے مسائل جاننے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو اندور ڈویزن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور بڑے تعمیراتی کاموں کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیرقبائلی امور، عوامی اثاثہ جات مینجمنٹ اور بھوپال گیس المیہ راحت اور بازآبادکاری ڈاکٹر کنور وجے شاہ، وزیر آبی وسائل تلسی رام سلاوٹ، وزیر درج فہرست ذات بہبود ناگر سنگھ چوہان، اندور کے ممبر پارلیمنٹ شنکر لالوانی اور دیگر علاقائی رکن اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے ورچوئلی اپنے اپنے علاقوں سے میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں چیف سکریٹری انوراگ جین، چیف منسٹر دفتر میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس این مشرا، ایڈیشنل چیف سکریٹری اشوک ورنوال، ایڈیشنل چیف سکریٹری انوپم راجن، پرنسپل سکریٹری محترمہ دیپالی رستوگی، پرنسپل سکریٹری سنجے شکلا اورپرنسپل سکریٹری شریمتی رشمی ارون شمی سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے میٹنگ ورچوئلی طور پر جڑے وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، آڑآخ اور دیگر عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں رائے حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ فیلڈ کا دورے کریں۔ عوامی نمائندوں اور علاقائی افسران کے ساتھ دور دراز دیہاتوں (خاص طور پر قبائلی دیہات) میں رات گزاریں۔ وہاں کے گاؤں والوں سے بات کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔ دن بدن بڑھتی سردی کے پیش نظر چیف منسٹر نے کلکٹر اور ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ رین بسیروں کا اچانک معائنہ کریں۔ ضرورت مندوں کو کمبل اور گرم کپڑے فراہم کریں۔ کسی کوسردی سے پریشانی نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اگر ایم ایل اے چاہیں تو علاقے کی ترقی کے لیے کچھ اختراع بھی کر سکتے ہیں۔ ایسی اختراعی سرگرمیاں نافذ کریں جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام ڈویزنوں کے انچارج ایڈیشنل چیف سکریٹری ضلع وار جائزہ منعقد منعقد کریں۔ اس سے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں کے اہم مطالبات اور حساس مسائل پیش کرنے کا کافی موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کلکٹرس اب اسمبلی وار جائزہ میٹنگ منعقد کریں۔ ضلع کے تمام ایم ایل ایز سے بات چیت کریں اور ان کے اسمبلی حلقہ کی ویژن دستاویز بنانے میں تعاون کریں۔

سی ایم رائز اسکولوں کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ پرانے منظور شدہ سی ایم رائز اسکولوں کا جو بھی تعمیراتی کام باقی ہے، انہیں پہلے خصوصی ترجیح پر مکمل کیا جائے۔ اس کے بعد نئے سی ایم رائز اسکولوں کی تعمیر کی تجویز لی جائے۔

محکمہ آبی وسائل کے جائزے میں کھنڈوہ ضلع کے تاپتی-چلور میگا آبپاشی پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس پر کھنڈوا ضلع کے ہرسود کے رکن اسمبلی اور قبائلی امور کے وزیر ڈاکٹر کنور وجے شاہ نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اس پروجیکٹ کو منظور کریں۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ اس پر جلد از جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود مہاراشٹر حکومت سے بھی اس پروجیکٹ پر بات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً 26 ہزار 279 کروڑ روپے کی لاگت والے اس میگا آبپاشی منصوبے کی تکمیل کے بعد متعلقہ علاقے کے 81 ہزار 600 ہیکٹر رقبے میں فصلوں کی آبپاشی اور واٹر ری چارجنگ کی مستقل سہولت دستیاب ہوگی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اندور ڈویزن میں جل جیون مشن کے تحت کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نامکمل کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ جل جیون مشن ایک مہم ہے جو براہ راست عوام سے جڑی ہوئی ہے۔ اس مہم کے نفاذ میں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس کا حل باہمی رابطے سے تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 20 جنوری تک پوری ریاست میں جل جیون مشن کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ بتایا گیا کہ اندور ڈویزن کے تحت آنے والے اضلاع میں نل جل اسکیم کے تحت کھودی گئی 3205.83 کلومیٹر روڈکے بر خلاف اب تک 3166.81 کلومیٹر سڑک کی بحالی کا کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ بقیہ سڑک کی بحالی کا کام پائپ لائن کی ٹیسٹنگ کے بعد مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اندور-اجین کی فور لین کو چھ لین میں تبدیل کرنے میں اب تک کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری لی۔ بتایا گیا کہ اس کام کے لیے کنسٹرکشن ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ مقررہ کنسٹرکشن ایجنسی کی جانب سے کنٹریکٹ کے مطابق پری کنسٹرکشن بھی تیز رفتارسے نافذ کی جاری ہیں۔ اندور کے ایم پی نے اندور-دیپالپور سڑک کو فور لین بنانے کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فی الحال مدھیہ پردیش میں 6 ایکسپریس وے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس میں نرمدا پرگتی پتھ، وندھیا ایکسپریس وے، مالوا-نیماروکاس پتھ، بندیل کھنڈ وکاس پاتھ، اٹل پرگتی پتھ اور مدھیہ بھارت وکاس پتھ کی تعمیر جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے میٹنگ میںورچوئلی حصہ لینے والے ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سے کہا کہ اگر وہ علاقائی آبادی یا جغرافیائی سطح کی بنیاد پر عوامی مفاد میں اپنے ضلع یا تحصیل کے ڈویزن یا ضلع کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنی تجاویز تحرری طور پر ریاستی حکومت کے ذریعہ تشکیل حد بندی کمیشن کو دے سکتے ہیں۔ موصول ہونے والی تجاویز پر صرف حد بندی کمیشن ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ حکومت بڑی گرام پنچایتوں کو نگر پریشد میں تبدیل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ تمام ارکان اسمبلی کو اپنے علاقے کی ایسی تمام بڑی گرام پنچایتوں کو نگر پریشد میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کریں۔ حکومت آبادی کے مفاد اور عوامی مفاد میں تجاویز پر مناسب فیصلے کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande