بہار کے مغربی چمپارن میں پبجی کھیل رہے تین نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت پٹنہ، 02 جنوری (ہ س)۔ بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے مفصل تھانہ علاقے کے تحت منسا ٹولہ کے قریب رائل اسکول کے نزدیک نرکٹیا گنج-مظفر پور ریلوے لائن پر پبجی کھیل رہے تین نوجوان ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ ان کی شناخت فرقان عالم ولد محمد علی ساکن ریلوے گومٹی منساٹولہ ساکن تھانہ مفصل، سمیر عالم ولد محمد ٹن ٹن ساکن باری ٹولہ اور تیسرے شخص حبیب اللہ انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ڈیمو پسینجر ٹرین مظفر پور سے نرکٹیا گنج جا رہی تھی۔ اس دوران تینوں نوجوان ریلوے ٹریک پر بیٹھے اور کانوں میں ائرفون لگا کرپبجی گیم کھیل رہے تھے۔پبجی کھیلتے ہوئے تینوں نوجوانوں نے ٹرین کی آواز نہیں سنی اور تینوں کی ٹکر ہو گئی۔ صدر کے ایس ڈی پی او فاریسٹ وویک دیپ اور ریلوے پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan