اسلام آباد، 2 جنوری (ہ س)۔ پاکستان میں 9 مئی 2023 کے فسادات میں ملوث 19 افراد کی سزا معاف کر دی گئی ہے۔ ملک کی فوجی عدالتوں نے ان سمیت 85 شہریوں کو مجرم قرار دیا تھا اور انہیں دو سے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ آج جاری ہونے والے ایک بیان میں، فوج کے میڈیا ونگ، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا کہ 9 مئی کے فسادات میں ملوث 19 مجرموں کی رحم کی اپیلیں انسانی بنیادوں پر قبول کر لی گئی ہیں۔
ڈان اخبار کے مطابق، آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ کل 67 مجرموں نے رحم کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ اپیل کورٹس میں 48 درخواستوں پر کارروائی ہو چکی ہے۔ 19 مجرموں کی درخواستوں کو قانون کے تحت خالصتاً انسانی بنیادوں پر قبول کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ معزول وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں یہ ہنگامے شروع ہو گئے تھے۔ اس دوران کم از کم 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ تقریباً 40 سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد