پرویش ورما نے مذہبی احاطے میں جوتے تقسیم کیے، شکایت درج
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ دہلی میں سردی کی لہر کے باوجود اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف شکایات اور ایف آئی آر درج کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بدھ کو پرویش صاحب سنگھ ورما کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہ
د


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ دہلی میں سردی کی لہر کے باوجود اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف شکایات اور ایف آئی آر درج کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بدھ کو پرویش صاحب سنگھ ورما کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے، جو بی جے پی کے ٹکٹ پر نئی دہلی اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یہ شکایت ریٹرننگ آفیسر او پی پانڈے نے مندر مارگ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔ اس میں پرویش ورما کے خلاف والمیکی مندر کے احاطے میں جوتے بانٹنے کی شکایت کی گئی ہے۔ مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے علاوہ ایس ڈی ایم الیکشن، نئی دہلی، نوڈل آفیسر، نئی دہلی اور ڈی سی پی، نئی دہلی میں بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد نان کوگنائزیبل رپورٹ (این سی آر) جاری کر دی گئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ شکایت ریٹرننگ افسر سے موصول ہوئی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ شکایت انہیں ایک وکیل ڈاکٹر رجنیش بھاسکر کے واٹس ایپ نمبر سے بھیجی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما بدھ کی صبح والمیکی مندر کے مذہبی احاطے میں ووٹروں کو جوتے بانٹ رہے تھے۔

شکایت کنندہ نے دو ویڈیو بھیجے ہیں، جن میں پرویش ورما خواتین کو جوتے بانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ شکایت بدھ کی صبح تقریباً 10:30 بجے موصول ہوئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے اپنی شکایت میں مزید لکھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 123(1)(اے) کے مطابق کوئی امیدوار یا اس کا ایجنٹ کسی کو تحفہ دینے کا وعدہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے اس پر فوری ایکشن لیا جائے۔ ادھر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد این سی آر درج کر لیا گیا ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande