کولکاتا، 15 جنوری (ہ س)۔ جب محمڈن ایس سی ٹیم بدھ کی شام کو اپنے گھریلو میدان کشور بھارتی کریڑانگن میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2024-25 کے میچ میں چنئیین ایف سی کی میزبانی کرے گی، تو اس کا مقصد اپنی پہلی لیگ ڈبل کو حاصل کرنا ہوگا جبکہ مرینا مچانز کسی نئی ٹیم کے ہاتھوں ایسی شرمناک صورتحال سے بچنا چاہیں گے۔
محمڈن اسپورٹنگ نے اپنے گزشتہ تین میچوں (1 جیت، 2 ڈرا) میں ناقابل شکست رہ کر دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں بنگلورو ایف سی کے خلاف اپنے گزشتہ اوے میچ میں 1-0 کی جیت بھی شامل ہے۔ وہیں، چنئیین ایف سی گھر سے باہر اپنے گزشتہ تین میچ بغیر کوئی گول کیے ہارے ہیں۔
محمڈن ایس سی 15 میچوں میں دو جیت، چار ڈرا اور نو ہار کے ساتھ10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں 12 ویں نمبر پر ہے وہیں چنئیین ایف سی 15 میچوں میں چار جیت، چار ڈرا اور سات ہار کے ساتھ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں 10 ویں نمبر پر ہے۔
محمڈن اسپورٹنگ نے اس سیزن میں ہیڈرز کے ذریعے چھ گول کھائے ہیں، جو مشترکہ سب سے زیادہ ہیں۔ چار ہیڈر سے گول کرنے والی چنئیین ایف سی میزبان ٹیم کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
محمڈن (26) نے چنئیین ایف سی (22) کے مقابلے زیادہ بڑے مواقع پیدا کیے ہیں، لیکن ان کی مواقع کو گول میں تبدیل کرنے کی شرح 19.2فیصدہے ، جو لیگ میں سب سے کم ہے۔
چنئیین ایف سی اپنے گزشتہ تین دور میچوں میں کوئی گول کرنے میں ناکام رہی ہے۔لاڈن پوئیا نے فی میچ 6.2 بار قبضہ دوبارہ حاصل کرتے ہیں، اب تک 21 ٹیکلز کیے ہیں اور 77فیصد کی درستگی کے ساتھ فی میچ 32 پاس مکمل کیے ہیں۔
روسی ہیڈ کوچ آندریئی چرنیشوف نے بلیک پینتھرز کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا،”میں ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہوں۔ جیت نے ہمارے اندر مثبتیت پیدا کی ہے۔ میں اپنے کھلاڑیوں سے کہتا رہتا ہوں کہ وہ خود پر اعتماد رکھیں۔“
مرینا مچانز کے اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ اوون کوئل نے اپنی ٹیم کو دفاعی انداز میں مزید نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔
انہوں نے کہا کہ ”ہم اب بھی عام کھیل رہے ہیں۔ ہمیں اپنی سطح کو واپس لانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ہمیں ڈیفنس پر سخت محنت کرنی ہوگی اور اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم گیمز جیتنا شروع کر دیں گے۔“
آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوا تھا جس میں محمڈن اسپورٹنگ نے پہلی فتح کا مزہ چکھایا تھا۔ محمڈن ایس سی نے چنئیین ایف سی کو 1-0 سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد