میلبورن، 15 جنوری ( ہ س)۔ نیو ساؤتھ ویلز کے آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز کو سڈنی میں آئندہ چار روزہ میچ میں انگلینڈ لائنز کا سامنا کرنے کے لیے آسٹریلیا اے کے 12 رکنی نوجوانٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ان کے ساتھ دو دیگر تیز گیند باز آل راو¿نڈر آرون ہارڈی اور ول سدرلینڈ بھی شامل ہیں۔
31 سالہ کرٹس پیٹرسن کو بھی 2020 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا اے ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے اور وہ ٹیم کے سب سے عمر دراز کھلاڑی ہیں۔ آسٹریلیا کے سلیکٹرز نے نوجوانوں پر زور دیا ہے اور اکتوبر اور نومبر میں دو چار روزہ میچوں میں انڈیا اے کا سامنا کرنے والی ٹیم میں سے صرف پانچ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، جن میں جارڈن بکنگھم، فرگس او نیل، جوش فلپ، کوری روچیچیولی ، برینڈن ڈاگیٹ شامل ہیں، حالانکہ ڈاگیٹ کو صرف اس سیریز میں دیر سے چوٹ کی وجہ سے ایک متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔
مارکس ہیرس، جمی پیئرسن یا ناتھن میک اینڈریو کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی جنہوں نے میلبورن میں آسٹریلیا اے کے دوسرے میچ میں ٹھوس کارکردگی کا مظاہر کیا تھا۔ سابق ٹیسٹ بلے باز میٹ رینشا یا پیٹر ہینڈزکومب کو بھی منتخب نہیں کیا گیا۔
کیمرون بینکرافٹ بی بی ایل میں کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہو گئے ہیں۔ ایم سی جی میں آسٹریلیا اے کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے دو ٹیسٹ کے تجربہ کار تیز گیند باز مائیکل نیسر کو بھی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔
سلیکٹرز نے دکھایا کہ وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا اے کے میچوں میں اس کی کارکردگی کو کتنی اہمیت دیتے ہیں، جس میں نیتھن میک سوینی، سیم کونسٹاس اور بیو ویبسٹر کو بھارت اے کے خلاف اچھی کارکردگی کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے منتخب کیا گیا۔
میکے میں انڈیا اے کے خلا ف 15رن دے کر 6وکٹ لینے والے ڈوگیٹ کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لئے تیز گیندباز کور کے طور پر بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سی اے کے کنٹریکٹ یافتہ تیز گیندباز زیویئر بارٹلیٹ کو موقع ملا ہے جو سائیڈ انجری کی وجہ سے آسٹریلیا اے کے دو میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ انہوں نے بی بی ایل کے وقفے سے قبل کوئنز لینڈ کے لیے اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ میں 32 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا اے ٹیم اس طرح ہے: جیک ایڈورڈز (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، برینڈن ڈوگیٹ، جورڈن بکنگھم، جیڈن گڈون، آرون ہارڈی، فرگس او نیل، کرٹس پیٹرسن، جوش فلپ (وکٹ)، کوری روکیولی، ول سدرلینڈ، ٹم وارڈ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد