مدھیہ پردیش کے ہر ضلع میں پولیس بینڈ قائم کیا جائے گا، کابینہ نے 932 نئے عہدے وضع کرنے کی منظوری دی
ریاست کو غربت سے پاک بنانے کے لیے غریب کلیان مشن کے نفاذ کی منظوری بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی صدارت میں بدھ کو منترالیہ میں وزراء کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں ریاست کے مفاد میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ وز
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی صدارت میں وزرا کونسل کی میٹنگ ہوئی۔


ریاست کو غربت سے پاک بنانے کے لیے غریب کلیان مشن کے نفاذ کی منظوری

بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی صدارت میں بدھ کو منترالیہ میں وزراء کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں ریاست کے مفاد میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ وزراء کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں پولیس بینڈ قائم کیے جائیں گے۔ اس کے لیے 932 نئی آسامیاں بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہیں سال 2028 تک ریاست کو غربت سے پاک کرنے کے لیے ایک پرجوش اور فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے، وزراء کونسل نے ’’غریب کلیان مشن‘‘ کے نفاذ کو منظوری دی۔

میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے شہری ترقیات وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ غریب کلیان مشن کا مقصد ریاست کے غریب اور محروم طبقوں کی آمدنی کو کم سے کم آمدنی کی سطح تک لانا ہے اور معاشی ترقی فراہم کرنا ہے۔ غریب کلیان مشن کو دیگر محکموں کے ساتھ ملا کر پنچایت اور دیہی ترقیات اور شہری انتظامیہ اور ترقیات محکمے کے ذریعے مشترکہ طور پر نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غریب کلیان مشن بنیادی طور پر تین اجزاء پر توجہ مرکوز کرتا ہے جیسے کثیر جہتی غربت کے اشاریہ میں بہتری، معاش کی مضبوطی اور موجودہ تنظیموں کو بااختیار بنانا۔ کثیر جہتی غربت انڈیکس کے اہم نکات خواتین اور بچوں کی غذائیت کو یقینی بنانا، بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنا، حاملہ خواتین کی صحت کو یقینی بنانا، ثانوی تعلیم کو یقینی بنانا، ثانوی جماعت تک کے طلباء کی اسکول حاضری، کھانا پکانے کے لیے مناسب ایندھن کی دستیابی، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی دستیابی، بجلی کے کنکشن، مکانات کی تعمیر، خاندانوں کے ساتھ وسائل کی دستیابی، مالیاتی شمولیت کے ساتھ بینک اکاونٹ کی دستیابی کو بہتر بنایا جائے گا۔

غریب کلیان مشن-2028 مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے ذریعہ موجودہ سرکاری اسکیموں کے بہتر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے ریاست کے لوگوں کو خود انحصاری اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سال 2024 کے یوم آزادی کے مبارک موقع پر 'غریب کلیان مشن-2028' کا اعلان کیا تھا۔

وزراء کونسل نے ’’پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم‘‘ کے تحت ریاست کی سرکاری عمارتوں میں سولر روف ٹاپ پلانٹس کی تنصیب کو منظوری دی ہے۔ سولر روف ٹاپ پلانٹس کی تنصیب مشن موڈ میں سال 26-2025 تک کی جانی ہے۔ ضلع سطح پر 20کلو واٹ اور اس سے زیادہ صلاحیت والے سرکاری عمارتوں کو ایگری گیٹ کرکے ٹینڈر کے توسط سے ریسکوطریقے یا کیپیکس موڈ میں مدھیہ پردیش انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعہ منصوبہ کا نفاذ کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے ’’پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم‘‘ شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے مختلف اجزاء میں گھریلو شعبے میں سولر روف ٹاپس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ریاست کی سرکاری عمارتوں میں سولر روف ٹاپ پلانٹس کی تنصیب شامل ہے۔

تمام سرکاری عمارتوں میں سولر روف ٹاپ پلانٹس کی تنصیب اور نفاذ کی نگرانی ’’پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم‘‘ کے تحت بنائی گئی ’’ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی‘‘ اور ’’ضلع سطحی کمیٹی‘‘ کرے گی۔ تمام محکمے اپنی عمارتوں پر سولر پاور پلانٹس لگانے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں گے اور تمام ضلع کلکٹر ضلع کی سرکاری عمارتوں پر سولر پاور پلانٹس لگانے کے لیے ایکشن پلان تیار کریں گے اور اسے ’’ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی‘‘ کے سامنے پیش کریں گے۔ اس اسکیم کے کامیاب اور موثر عمل آوری سے یہ ریاست یقینی طور پر شمسی توانائی کے میدان میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں شامل ہو جائے گی۔

وزراء کونسل نے مدھیہ پردیش کے اضلاع میں پولیس بینڈ کے قیام کے لیے کل 932 نئے عہدے وضع کرنے کو منظوری دی ہے۔ اس میں 10 انسپکٹر بینڈ، 38 سب انسپکٹر بینڈ، 72 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بینڈ، 170 ہیڈ کانسٹیبل بینڈ اور 642 کانسٹیبل بینڈ کی پوسٹیں شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande