نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔
آل انڈیا کسان کانگریس 16 فروری سے اتر پردیش میں کسانوں کے مسائل کو لے کر کسان کھیت مزدور سمان اور نیائے یاترا نکالے گی۔ اس کا آغاز غازی آباد سے ہوگا۔ اس سے جڑنے کے لیے ایک موبائل ایپ بھی لانچ کی گئی۔
آل انڈیا کسان کانگریس کے صدر سردار سکھ پال سنگھ کھیرا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے یہ یاترا 18 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن مہاکمبھ کے دوران عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے اس کی تاریخ بڑھا کر 16 فروری کر دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں شامل ہونے کا کوئی چارج نہیں ہے۔ اس کے ذریعے کھیتی باڑی سے لے کر قانونی مشاورت تک سب کچھ مفت دستیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اکثر اڈانی کا نام لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ملک کو آزادی 1947 میں نہیں بلکہ رام مندر کی تعمیر کے وقت ملی تھی۔ یہ کہنے والے ان لوگوں کو نظر انداز کر رہے ہیں جنہوں نے جیل میں وقت گزارا، پھانسی پر چڑھے اور جدوجہد آزادی میں شہید ہوئے۔ آج کئی دانشوروں کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں اے اے پی حکومت نے بھی میرے خلاف پانچ بڑے مقدمات درج کرائے ہیں۔ آپ کی حکومت پنجاب میں وہی کام کر رہی ہے جس کے لیے دہلی میں مرکز کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اس موقع پر امیٹھی کے ایم پی کشوری لال شرما، اکھلیش شکلا اور وشو وجے سنگھ بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ